لاہور(خالدمحمودخالد) پاکستان کا ایک خصوصی طیارہ لاہور سے روانہ ہو کر بھارتی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے کولمبو پہنچ گیا،بھارتی میڈیا کے مطابق اس خصوصی طیارے میں پاکستان کی اعلی شخصیت کولمبو پہنچی ہے۔۔ بین الاقوامی فلائٹ ٹریکنگ پلیٹ فارم Flightradar24 کی رپورٹ کے مطابق طیارہ Gulfstream G450 جس کا کال سائن PAAAF296 ہے، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دوپہر 1:27 بجے روانہ ہوا اور تقریباً پانچ گھنٹے بیس منٹ کی پرواز کے بعد شام 7:16 بجے کولمبو کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر لینڈ ہوا۔ یہ طیارہ پاکستان کے جنوبی علاقوں سے گزر کر کراچی کے قریب بحیرہ عرب کی سمندری حدود میں داخل ہوا جہاں سے بھارتی سمندری حدود اور ممبئی کنٹرولڈ ایئر اسپیس کے اوپر سے ہوتا ہوا بھارت کے مغربی ساحل گجرات، مہاراشٹر، کرناٹک کے قریب سے گزرتا ہوا خلیج بنگال کی طرف پہنچا جہاں سے یہ سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں لینڈ کر گیا۔
کراچی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ ہو یا نہ ہو ہم جنگ جیت چکے ہیں، اگر ایران کے ساتھ...
کراچی ماہرین سید محمد علی، حامد میر، شیری رحمان، سردار مسعود خان، منہاس مجید، ڈاکٹر نعیم، پروفیسر نغمانہ،...
کراچی ایران کے دارالحکومت تہران سے رات گئے ایک خصوصی طیارہ تہران سے اڑان بھرنے کے بعد افغانستان کے راستے...
اسلام آباد مصر ،ترکیہ ،رومانیہ ، ایران اور سعودی عرب کے پاکستان کے حق میں نغمے ،امریکہ اور ایران کے درمیان...
کراچی امریکہ کا 4.7 ارب ڈالر پیٹریاٹ انٹرسیپٹرز میزائل کا معاہدہ، لاک ہیڈ مارٹن کو نئے میزائل کا بڑا کنٹریکٹ...
کراچی روس نے کہا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات اہم موقع ہے، تمام فریقین ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، کشیدگی کم کرنے...
کراچی صدرٹرمپ کیخلاف اندرونی سیاسی جنگ شروع، برطرفی کی باتیں ، ایران جنگ و خارجہ پالیسی ، صدرپر ذہنی طور پر...
کراچی امریکی انٹیلی جنس نے دعویٰ کیا ہے کہ چین ایران کو دفاعی ہتھیار بھیجنے کی تیاری کررہاہے، جن میں ایئر...