اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں رہائشی سہولیات اور طبی معائنے سے متعلق مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ملزم کے جیل میںرہائشی حالات سے متعلق معاملہ اب غیر موثر ہو چکا ہے‘دوسری جانب میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں عمران خان کو معمولی نمبر کے چشمے کی سفارش کی ہے ‘رپورٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی بینائی 6/6 اور دوسری کی 6/9 ریکارڈ کی گئی جبکہ معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے بیرسٹر گوہراور علامہ راجہ ناصر عباس کو عمران خان کی صحت پر تفصیلی بریفنگ دی ہے‘عدالت عظمیٰ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت سے متعلق جمع کروائی گئی میڈیکل بورڈکی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ان کی بینائی میں گزشتہ معائنہ کے مقابلے میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی ہے‘ تحریک انصاف کے سیاسی قائدین اور عمران خان کے ذاتی معالجین نے بھی موجودہ علاج اور ڈاکٹرز کی ٹیم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے‘ماہر امراضِ چشم پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنے کے بعد موجودہ علاج جاری رکھنے اور مزید تشخیصی ٹیسٹ کرانے کی سفارش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 15 فروری 2026 کو الشفا ٹرسٹ آئی ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی اور پمز اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر محمد عارف خان پر مشتمل بورڈ نے عمران خان کا تفصیلی معائنہ کیا تھا، جس کے مطابق عینک کے ساتھ بائیں آنکھ کی بینائی مکمل طور پر 6/6 جبکہ دائیں آنکھ کی بینائی6/9 (پارشل)ریکارڈ کی گئی ہے، جو پہلے 6/36 تھی،دائیں آنکھ کے پردہ بصارت پر سوجن میں کمی آئی ہے اور اس کی موٹائی 550 سے کم ہو کر 350 رہ گئی ہے، جسے ڈاکٹروںنے بہتری کی علامت قرار دیا ہے، میڈیکل بورڈ نے دونوں آنکھوں کے لیے نیواناک اور سسٹین الٹرا، جبکہ دائیں آنکھ کے لیے کوسوپٹ آئی ڈراپس تجویز کیے ہیں،رپورٹ کے مطابق بیرسٹر گوہر خان اور علامہ راجہ ناصر عباس نے پمز کا دورہ کیا ہے جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ملزم عمران خان کی صحت پر تفصیلی بریفنگ دی ہے۔
کراچی روسی حکام نے ایران کیخلاف جنگ سے تعلق کے شبہ میں 40اسرائیلی شہریوںکو حراست میں لیکرپوچھ گچھ کی...
کراچی سفارتی و دفاعی ماہرین آصف درانی، منیر اکرم اور میجر جنرل زاہد محمود نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران...
اسلام آبادوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل کا رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پیر کی...
اسلام آباد پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے نے 11 نئی شرائط عائد کر دی ہیں، جن کے تحت...
واشنگٹنامریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کا جھٹکا: تیل کی قیمتوں میں 7فیصد اضافہ، عالمی مالیاتی منڈیاں ہل کر رہ گئیں، برینٹ...
لاہورپنجاب میں ہمہ گیر قانونی اصلاحات میں پیش رفت، اہم مسودات قوانین کی منظوری، ماحولیاتی معاہدہ، عدالتی...
کراچی ٹرمپ کو ایران میں لاپتہ امریکی پائلٹوں کی تلاش کے دوران کمرے سے دور رکھا گیا۔ انتظامیہ نے حساس ریسکیو...