اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف اور آسٹریا کے چانسلر کرسچیئن سٹاکر نے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی ، صحت اور ا نسانی وسائل کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی و کاروباری شعبوں کی سطح پر موجودہ پلیٹ فارم کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔ وفود کی سطح پر مذاکرات میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آئیے ہم مل کر غیرقانونی نقل مکانی کا مقابلہ کریں، پاکستان کاروبار کیلئے کھلا اور آسٹریا کے ساتھ شراکت داری کے نئے مرحلے کیلئے تیار ہے، انہوں نے آسٹریا کے چانسلر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی،وزیر اعظم شہباز شریف اور آسٹریا کے چانسلر کرسچئین سٹاکر کی مشترکہ صدارت میں اجلاس بھی ہو ا ،پاکستان آسٹریا بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک میں تعاون اور دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں،آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان آئیں، حکومت ان کی میزبانی کرے گی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ویانا میں تاریخی ہوفبرگ پیلس میں وفاقی چانسلری میں جمہوریہ آسٹریا کے وفاقی چانسلر کرسچیئن سٹاکر سے ملاقات کی،وفاقی چانسلری پہنچنے پر وزیراعظم کا چانسلر سٹاکر نے استقبال کیا، انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، وزیراعظم نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے،دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور دوستانہ تعلقات کا ذکر کیا ،ملاقات میں علاقائی اور عالمی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور امن و سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے، تنازعات کے پرامن حل، پائیدار ترقی، ماحولیاتی اقدامات اور انسانی حقوق کے تحفظ و فروغ کے ضمن میں اقوامِ متحدہ کے مرکزی کردار پر اتفاق کیا گیا۔ آسٹریا کے چانسلر کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریا کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان میں پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھائیں، تجارت اور علمی تبادلوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے، شعبہ سیاحت کی ترقی کے لیے تعاون کے خواہاں ہیں، جی ایس پی پلس کے لیے حمایت پر آسٹریا کی قیادت کے شکر گزار ہیں، ہنر مند پاکستانی نوجوانوں کو آسٹریا میں ملازمتوں تک رسائی فراہم کریں۔وزیراعظم نے بھرپور استقبال پر آسٹریا کے چانسلر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آنے والے برسوں میں آسٹریا کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے متمنی ہیں۔ انہوں نے آسٹریا کے چانسلر کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی اور کہا کہ پاکستان میں ان کا بھرپور استقبال کیا جائے گا،شہباز شریف نے وفود کی سطح پر مذاکرات میں ابتدائی کلمات جرمن زبان میں ادا کئے جس پر فیڈرل چانسلر اور ان کے وفد کے ارکان بھی دنگ رہ گئے۔دریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف اور آسٹریا کے چانسلر نے وفاقی چانسلری میں آسٹریا اور پاکستان کی معروف کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران (سی ای اوز) کے فورم کی مشترکہ صدارت کی، اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے تجارت میں اضافے، مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سمیت دیگر ترجیحی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع امکانات کو اجاگر کیا۔وزیر اعظم نے آسٹرین کاروباری اداروں اور کمپنیوں کو پاکستان میں خصوصاً ان ترجیحی شعبوں میں جہاں دونوں ممالک کے نجی شعبوں کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری کو فروغ دیا جا سکتا ہے، سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت دی۔وزیر اعظم نے آسٹرین کمپنیوں کو پاکستان کا دورہ کرنے اور رواں سال اپریل میں اسلام آباد میں منعقد ہونے والے یورپی یونین پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی بھی دعوت دی۔علاوہ ازیں ویانا میں پاکستان-آسٹریا بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے آسٹریا کے کاروباری طبقے کو زراعت، آئی ٹی، معدنیات و کان کنی، سیاحت، ٹیکسٹائل و لیدر، قابل تجدید توانائی، انجینئرنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان آئیں، حکومت ان کی میزبانی کرے گی، دونوں ممالک میں تعاون اور دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے کے وسیع مواقع موجود ہیں، انہوں نے چانسلر کرسچئین اسٹاکر کے ساتھ دوطرفہ اور وفود کی سطح پر مذاکرات کو بہت مثبت اور تعمیری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں میں طے ہونے والے امور کو آگے بڑھایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریا کے دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات دہائیوں پر محیط تاریخی حقائق پر مبنی ہیں، قابل تجدید توانائی اور کان کنی کے شعبے میں آسٹریا کا تعاون قابل تعریف ہے ، وزیراعظم نے کہا کہ غیرقانونی تارکین وطن کے مسئلے پر یورپی پارٹنرز کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔
کراچی روسی حکام نے ایران کیخلاف جنگ سے تعلق کے شبہ میں 40اسرائیلی شہریوںکو حراست میں لیکرپوچھ گچھ کی...
کراچی سفارتی و دفاعی ماہرین آصف درانی، منیر اکرم اور میجر جنرل زاہد محمود نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران...
اسلام آبادوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل کا رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پیر کی...
اسلام آباد پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے نے 11 نئی شرائط عائد کر دی ہیں، جن کے تحت...
واشنگٹنامریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کا جھٹکا: تیل کی قیمتوں میں 7فیصد اضافہ، عالمی مالیاتی منڈیاں ہل کر رہ گئیں، برینٹ...
لاہورپنجاب میں ہمہ گیر قانونی اصلاحات میں پیش رفت، اہم مسودات قوانین کی منظوری، ماحولیاتی معاہدہ، عدالتی...
کراچی ٹرمپ کو ایران میں لاپتہ امریکی پائلٹوں کی تلاش کے دوران کمرے سے دور رکھا گیا۔ انتظامیہ نے حساس ریسکیو...