گوگل AIصحت مشورے ،صارفین کو خطرے میں ڈالنے کا الزام

17 فروری ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک)گوگل AI صحت مشورے ،صارفین کو خطرے میں ڈالنے کا الزام، صحت سے متعلق مشوروں کے ابتدائی نتائج میں وارننگز یا ڈسکلیمر واضح طور پر دکھائے نہیں جاتے، وارننگز صرف شو مورپر دکھائی جاتی ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ غلط معلومات سےبچنے کیلئے واضح نشان دہی ضروری ہے۔گارڈین کے مطابق گوگل پر صارفین کو خطرے میں ڈالنے کا الزام عائد کیا گیا ہے کیونکہ اس کے اے آئی اوورویوز میں صحت سے متعلق مشوروں کے ابتدائی نتائج میں وارننگز یا ڈسکلیمر واضح طور پر دکھائے نہیں جاتے، بلکہ صارفین کو صرف اضافی معلومات کے لیے “Show more” بٹن پر کلک کرنے کے بعد ہی چھوٹے اور کم نمایاں فونٹ میں یہ وارننگ ملتی ہے۔ ماہرین صحت اور اے آئی نے خبردار کیا ہے کہ یہ صارفین میں خودکار اعتماد پیدا کر سکتا ہے، جس سے جزوی یا غلط معلومات پر عمل کرنا حقیقی خطرات پیدا کر سکتا ہے۔ اسٹینفورڈ اور ماساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے محققین نے واضح کیا کہ ڈسکلیمرز ابتدائی مرحلے پر ہونے چاہئیں تاکہ صارفین درست پیشہ ورانہ مشورے کے لیے محتاط رہیں۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اوورویوز مناسب حالات میں صارفین کو ماہرین سے مشورہ لینے کی ترغیب دیتے ہیں، لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام صارفین کے لیے کافی واضح اور نمایاں نہیں۔