والد کو ذاتی معالجین تک رسائی ملنی چاہیے،ویزے کی درخواست کو مہینے گزرگئے، قاسم و سلمان

17 فروری ، 2026

لندن ( جنگ نیوز) سابق وزیرِاعظم عمران خان کےبیٹوں نے جیل میں قید اپنے والد کی بگڑتی ہوئی صحت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مناسب طبی مرکز منتقل کرکے ذاتی معالجین سے علاج کیلیے رسائی ملنی چاہیے۔ قاسم کا کہنا تھا کہ " بابا عموماً اپنی صحت پر بات کرنے سے گریز کرتے ہیں، تاہم اس مرتبہ انہوں نےکئی ماہ تک آنکھ کا علاج نہ ہونے کا شکوہ کیا"۔اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے دونوں بھائیوں نے بتایا کہ انہوں نے پاکستان آنے کے لیے ویزے کی درخواست دے رکھی ہے ہے، تاکہ وہ دو سال سے زائد عرصے بعد ان سے ملاقات کر سکیں تاہم اس پرابھی تک کوئی جواب نہیں ملا،:""۔لندن میں خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے بیٹوں، 26 سالہ قاسم اور 29 سالہ سلیمان نے کہا کہ وہ طبی رپورٹ پر مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ جمعرات کو ستمبر کے بعد پہلی بار اپنے والد سے فون پر بات ہوئی۔قاسم خان نے کہا کہ"اتنے عرصے تک والد سے دور رہنا بہت مشکل ہے۔ دل اکثر اداس ہو جاتا ہے۔ لندن میں پاکستانی سفارتخانے اور وزارتِ خارجہ نے فوری طور پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔قاسم خان نے کہا کہ اگرچہ سب سے بڑا مسئلہ والد کی صحت ہے، مگر دیگر اہم معاملات بھی ہیں، ۔جب قاسم سے حامیوں کے لیے پیغام کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا"حوصلہ رکھیں اور جدوجہد جاری رکھیں۔ یہی پیغام ہم خود بھی اپنے دل کو دے رہے ہیں۔"