اسلام آباد( اسرار خان ) وفاقی حکومت نے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کے نرخوں میں فی یونٹ 4 روپے 58 پیسے تک کمی کر دی ہے، جس سے مہنگی بجلی سے متاثرہ صنعتوں اور کاروباری طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا۔ اس فیصلے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جو فروری 2026 سے نافذ ہوگا۔پاور ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ National Electric Power Regulatory Authority (نیپرا) کے 11 فروری 2026 کے حکم کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ نئے نرخ جنوری میں جاری کیے گئے سابقہ ٹیرف کی جگہ لیں گے اور دسمبر 2026 تک تمام تقسیم کار کمپنیوں، بشمول K-Electric، پر لاگو ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابقبی ون (B1) کیٹیگری 25 کلو واٹ تک کے چھوٹے صنعتی صارفین کے لیے بجلی کا نرخ 30.80 روپے سے کم ہو کر 26.23 روپے فی یونٹ ہو گیا ہے۔پیک آور ریٹ 36.74 سے کم ہو کر 35.74 روپے جبکہ آف پیک ریٹ 30.05 سے کم ہو کر 25.48 روپے ہو گیا ہے۔تاہم اب پہلی بار 1,250 روپے ماہانہ فکسڈ چارج عائد ہوگا۔25 سے 500 کلو واٹ تک کے صارفین کے لیے نرخ 30.73 سے کم ہو کر 26.16 روپے فی یونٹ کر دیا گیا ہے۔ آف پیک ریٹ میں نمایاں کمی کے بعد یہ 27.41 سے کم ہو کر 22.83 روپے ہو گیا ہے۔فکسڈ چارج 1,250 روپے فی کلو واٹ برقرار رہے گا۔11 سے 33 کلو وولٹ صارفین کے لیے نرخ 31 سے کم ہو کر 27 روپے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔آف پیک ریٹ 28.24 سے کم ہو کر 23.67 روپے ہو گیا ہے۔66 سے 132 کلو وولٹ اور اس سے زائد کے صارفین کے لیے نرخ 30.43 سے کم ہو کر 26.43 روپے فی یونٹ کر دیے گئے ہیں۔آف پیک ریٹ 27.96 سے کم ہو کر 23.38 روپے ہو گیا ہے۔ماہرین کے مطابق زیادہ فائدہ آف پیک ریٹس میں کمی کی صورت میں ہوا ہے، جو برآمدی اور مسلسل پیداواری صنعتوں کے لیے نہایت اہم ہے۔نئے شیڈول آف ٹیرف کے تحت:لائف لائن صارفین (50 یونٹ اور 100 یونٹ تک) بدستور 3.95 اور 7.74 روپے فی یونٹ ادا کریں گے اور ان پر کوئی فکسڈ چارج لاگو نہیں ہوگا۔
کراچی روسی حکام نے ایران کیخلاف جنگ سے تعلق کے شبہ میں 40اسرائیلی شہریوںکو حراست میں لیکرپوچھ گچھ کی...
کراچی سفارتی و دفاعی ماہرین آصف درانی، منیر اکرم اور میجر جنرل زاہد محمود نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران...
اسلام آبادوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل کا رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پیر کی...
اسلام آباد پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے نے 11 نئی شرائط عائد کر دی ہیں، جن کے تحت...
واشنگٹنامریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کا جھٹکا: تیل کی قیمتوں میں 7فیصد اضافہ، عالمی مالیاتی منڈیاں ہل کر رہ گئیں، برینٹ...
لاہورپنجاب میں ہمہ گیر قانونی اصلاحات میں پیش رفت، اہم مسودات قوانین کی منظوری، ماحولیاتی معاہدہ، عدالتی...
کراچی ٹرمپ کو ایران میں لاپتہ امریکی پائلٹوں کی تلاش کے دوران کمرے سے دور رکھا گیا۔ انتظامیہ نے حساس ریسکیو...