ابوظبی میں مکمل طور پر اماراتی تیار کردہ ہائبرڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ

17 فروری ، 2026

ابوظبی (سبط عارف) ابوظبی میں مکمل طور پر اماراتی تیار کردہ ہائبرڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مکمل طور پر تیار کردہ ہائبرڈ راکٹ کا تجرباتی طور پر لانچکیا گیا ۔ راکٹ کو ابوظبی میں قائم ٹیکنالوجی انوویشن انسٹیٹیوٹ (TII) نے ڈیزائن اور لانچنگ بھی کی۔ راکٹ لانچنگ کو اماراتی خلائی مشن کیلئے اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے۔ 13 کلوگرام وزنی راکٹ ابوظبی کے قریب جزیرے سے لانچ کیا گیا اور تقریباً 3 کلومیٹر کی بلندی تک پہنچا۔ راکٹ نے تقریباً 300 میٹر فی سیکنڈ (تقریباً 1100 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار حاصل کی۔ بلندی پر پہنچنے کے بعد پیراشوٹ کھلا گیا جس سے راکٹ محفوظ طریقے سے زمین پر واپس آ گیا۔