مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا

17 فروری ، 2026

لاہور(خصوصی نمائندہ،نیوز رپورٹر)مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس کل بروز بدھ18فروری 2026ء بمقام دفترایڈمنسٹریٹر اوقاف پشاور میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہو گا، جس میں مرکزی و زونل رؤیت ہلال کمیٹی پشاورکے ممبران، وزارت مذہبی امورحکومت پاکستان سے ڈائریکٹر جنرل حافظ عبدالقدوس، محکمہ سپارکوسے شوکت اللہ خان،محکمہ موسمیات ڈاکٹر حسن علی بیگ اور وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے زین العابدین و دیگر ارکان شریک ہوں گے۔