لاہور ہائیکورٹ، سولر نیٹ میٹرنگ پر وفاق، نیپرا اور لیسکو سے جواب طلب

17 فروری ، 2026

لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ کے معاملے پر وفاقی حکومت،نیپرااور لیسکو سے جواب طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے سولر نیٹ میٹرنگ کی نیپرا اورحکومتی پالیسی کیخلاف درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست میں اٹھائے گئے نکات انتہائی اہم ہیں،عدالت معاملے کا گہرائی سے جائزہ لے گی،وفاقی حکومت، نیپرااور لیسکو جواب جمع کرائیں،اٹارنی جنرل عدالتی معاونت کیلئے پیش ہوں۔ جسٹس عابد حسین چٹھہ نے تحریری فیصلہ جاری کیا،عدالت کا عبوری تحریری فیصلہ دو صفحات پر مشتمل ہے۔ درخواست گزاروں کیوکیل نعمان قیصر نے دلائل دئیے۔