کراچی (نیوز ڈیسک)پاکستانی پاسپورٹ میں بہتری، 32ممالک تک ویزا فری یا آسان رسائی،ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستان 97ویں نمبر پر آ گیا،جنوری میں 98اور گزشتہ سال 103ویں نمبر پر تھا۔ یہ پیشرفت سفارتی کوششوں و بین الاقوامی معاہدوں کا نتیجہ ، عالمی سطح پر سنگاپورکا پاسپورٹ بدستور سب سے طاقتورہے۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق فروری 2026 میں پاکستانی شہریوں کے لیے عالمی سفری سہولت میں مزید بہتری سامنے آئی ہے، جہاں ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق پاکستان کا پاسپورٹ ایک درجہ بہتری کے ساتھ 97ویں نمبر پر آ گیا ہے، جو جنوری میں 98ویں اور گزشتہ سال 103ویں نمبر پر تھا؛ تازہ فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز اب 32 ممالک میں ویزا فری، ویزا آن ارائیول یا الیکٹرانک ٹریول اتھارٹی کے تحت سفر کر سکتے ہیں، جن میں گیمبیا کی دوبارہ شمولیت سے ایک نئے ملک کا اضافہ ہوا ہے، یہ پیش رفت پاکستان کی سفارتی کوششوں اور بین الاقوامی معاہدوں کا نتیجہ سمجھی جا رہی ہے، جبکہ عالمی سطح پر سنگاپور بدستور سب سے طاقتور پاسپورٹ ہے، ماہرین کے مطابق پاکستان جیسے درمیانی درجے کے ممالک کے لیے یہ بہتری شہریوں کی بین الاقوامی نقل و حرکت میں مثبت پیش رفت کی عکاس ہے۔
کراچی روسی حکام نے ایران کیخلاف جنگ سے تعلق کے شبہ میں 40اسرائیلی شہریوںکو حراست میں لیکرپوچھ گچھ کی...
کراچی سفارتی و دفاعی ماہرین آصف درانی، منیر اکرم اور میجر جنرل زاہد محمود نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران...
اسلام آبادوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل کا رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پیر کی...
اسلام آباد پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے نے 11 نئی شرائط عائد کر دی ہیں، جن کے تحت...
واشنگٹنامریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کا جھٹکا: تیل کی قیمتوں میں 7فیصد اضافہ، عالمی مالیاتی منڈیاں ہل کر رہ گئیں، برینٹ...
لاہورپنجاب میں ہمہ گیر قانونی اصلاحات میں پیش رفت، اہم مسودات قوانین کی منظوری، ماحولیاتی معاہدہ، عدالتی...
کراچی ٹرمپ کو ایران میں لاپتہ امریکی پائلٹوں کی تلاش کے دوران کمرے سے دور رکھا گیا۔ انتظامیہ نے حساس ریسکیو...