اسلام آباد( نیو زرپورٹر) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حالیہ برس 2026 کے دوران پاکستان کو متوقع آفات اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اور فعال قومی منصوبہ بندی کے تحت اقوام متحدہ ریزیڈنٹ کوآرڈینٹر آفس کے تعاو ن سے تمام متعلقہ اداورں بشمول فلاحی اداروں کو ترجیحی بنیادوں پر کیے جانے والے اقدامات کے ضمن میں باقاعدہ کیلنڈر جاری کر دیا، اسی سلسلے میں این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمر جنسیز آپریشن سینٹر میں سیکٹورل کلسٹرائزیشن کے موضوع پر فلاحی اداروں کے ساتھ کوآرڈینیشن کانفرنس منعقد کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک اور اقوام متحدہ کے ریذیڈنٹ و فلاحی کوآرڈینیٹرمحمد یحیی نے کانفرنس کی مشترکہ صدارت کی۔ کانفرنس میں وفاقی وزارتوں، اقوام متحدہ کے اداروں، بین الاقوامی و قومی این جی اوز اور فلاحی اداروں نے شرکت کی اور آفات سے نمٹنے کی مربوط تیاری اور ردعمل کے لیے جامع مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ کانفرنس کے دوران شرکاء کو این ڈی ایم اے کی جانب سے تیار کردہ پاکستان ڈیزاسٹر لینس اور گلوبل ڈیزاسٹر لینس 2026 پر بھی جامع بریفنگ دی گئی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے فلاحی اداروں کے مسلسل تعاون اور اشتراک کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکٹورل کلسٹر اپروچ ایک مربوط اور متحرک نظام کی تشکیل میں مدد دے گا۔
کراچی روسی حکام نے ایران کیخلاف جنگ سے تعلق کے شبہ میں 40اسرائیلی شہریوںکو حراست میں لیکرپوچھ گچھ کی...
کراچی سفارتی و دفاعی ماہرین آصف درانی، منیر اکرم اور میجر جنرل زاہد محمود نے کہا ہے کہ امریکہ و ایران...
اسلام آبادوزیر اعظم محمد شہباز شریف سے صدر یورپی کونسل کا رابطہ، مشرق وسطی کی صورتحال پر تبادلہ خیال، پیر کی...
اسلام آباد پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط کی منظوری کے لیے نے 11 نئی شرائط عائد کر دی ہیں، جن کے تحت...
واشنگٹنامریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خطے میں جاری کشیدگی اور ممکنہ...
اسلام آباد آبنائے ہرمز کا جھٹکا: تیل کی قیمتوں میں 7فیصد اضافہ، عالمی مالیاتی منڈیاں ہل کر رہ گئیں، برینٹ...
لاہورپنجاب میں ہمہ گیر قانونی اصلاحات میں پیش رفت، اہم مسودات قوانین کی منظوری، ماحولیاتی معاہدہ، عدالتی...
کراچی ٹرمپ کو ایران میں لاپتہ امریکی پائلٹوں کی تلاش کے دوران کمرے سے دور رکھا گیا۔ انتظامیہ نے حساس ریسکیو...