دو سال کے دوران پٹرولیم لیوی کی مد میں 2590ارب کی ریکارڈ وصولیوں کا انکشاف

17 فروری ، 2026

اسلام آباد (عاطف شیرازی) گذشتہ دو سال میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 2590ارب روپےکی ریکارڈ وصولیوں کا انکشاف ہوا ہے،2024 کےمقابلے میں 2025 میں وصولیوں میں 397 ارب 86 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا ،پٹرولیم لیوی کی یہ وصولیاں جنوری2024 سے لیکر دسمبر 2025 کے دوران کی گئیں جس میں صرف دو ماہ نگران حکومت اور باقی ماندہ بائیس مہینے موجودہ حکومت کے ہیں ،سرکاری دستاویزات کے ڈیٹا کی بنیاد پرسال2025میں پٹرولیم لیوی میں ایک ہزار493ارب 73کروڑ اورسال2024 میں ایک ہزار95ارب86 کروڑ روپے کی وصولیاں کی گئیں،سرکاری دستاویزات کے مطابق جنوری تامارچ2025 کی سہ ماہی میں پٹرولیم لیوی کی آمدنی284ارب 43کروڑروپے،اپریل تاجون پیٹرولیم لیوی کی وصولی 386ارب37کروڑ روپے،جولائی تاستمبر پیٹرولیم لیوی کی آمدنی371ارب 61کروڑ اوراکتوبرتادسمبر2025 کی سہ ماہی میں پٹرولیم لیوی کی مد میں 451ارب32 کروڑ روپے کی وصولی ہوئی،وفاقی حکومت نےگزشتہ ماہ پٹرول پر لیوی 4 روپے 65 پیسے اضافےکے بعد فی لیٹر 84 روپے 27 پیسے کردی تھی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر لیوی 80 پیسے اضافے کے بعد فی لٹر 76 روپے 21 پیسے مقررکی گئی،وفاقی حکومت کی جانب سےرواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں کاربن لیوی کی مد میں25 ارب48 کروڑ روپے کی الگ وصولی کی گئی۔