عمران کے وکیل لطیف کھوسہ کاچیف جسٹس کو خط،ذاتی معالجین کو طبی معائنہ کی اجازت دی جائے

17 فروری ، 2026

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) پی ٹی آئی کے سابق چیئرمین ،عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہنے چیف جسٹس ، جسٹس یحیی آفریدی کو ایک باضابطہ خط کے ذریعے اپنے موکل عمران خان کی گرتی ہوئی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے،خط میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کی حالیہ تمام میڈیکل رپورٹیں فوری طور پر انہیں فراہم کی جائیں اور ان کے ذاتی معالجین، ڈاکٹر فیصل اور ڈاکٹر عاصم کو ان کے طبی معائنہ کی اجازت دی جائے،خط میں استدعا کی گئی ہے کہ ،عمران خان بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر الشفا ہسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں کیونکہ ان کی بگڑتی ہوئی صحت ان کے اہلخانہ اور عوام کے لیے شدید تشویش کا باعث ہے۔