اسلام آباد (شکیل اعوان /ساجدچوہدری/ عاطف شیرازی) قومی احتساب ترمیمی بل 2026سینیٹ اور قومی اسمبلی سےچند گھنٹوں میں منظور‘ایوان بالا میں اپوزیشن کا شدید احتجاج ‘ بل کی کاپیاں پھاڑ دیں ‘ ترمیمی بل کے مطابق چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں تین سال کی توسیع ہو سکےگی‘ نیب عدالت یا ہائیکورٹ کے پاس ضمانت دینے یامجرم کو رہاکرنے کا اختیار ہوگا،مجرم کی درخواست یانیب چیئرمین کی ہدایت پر، پراسیکوٹر جنرل اکاؤنٹبلیٹی ، ہائیکورٹ کے فیصلےکےخلاف تیس دن کےاندر وفاقی آئینی عدالت میں اپیل دائر کر سکے گا۔بل پر تنقید کرتے ہوئے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ قانون کو بلڈوز کیا جارہا ہے‘ یہ سینیٹ کے منہ پر طمانچہ ہے‘ نیب کا چیئرمین وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف کی مشاورت سے بنتا ہے‘اب آپ کہہ رہے ہیں کہ نیب چیئرمین کو توسیع دے دیں‘ آپ ایسا کریں جن عہدوں کو توسیع دینی ہے ان عہدوں کو تاحیات قرار دے دیں۔سینیٹ میں قائد ایوان اسحاق ڈار نے کہا کہ ماضی یاد کریں تو 50 سے زیادہ قانون پی ٹی آئی نے جلدبازی میں منظور کرائے‘جے یوآئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے بل کو انصاف کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت کو حکومت نے مزیدمتنازع بنادیا ‘ہم نے پارلیمان کا وقار ختم کردیا ہے‘ وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑنے کہاکہ قانون سازی پارلیمان کااختیارہے‘بیرسٹرگوہر کا کہناتھاکہ نیب کوہمیشہ سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایوان بالا نے نیب ترمیمی بل منظور کر لیا‘ سینیٹ اجلاس میں سینیٹر عبدالقادر نے نیب ترمیمی بل منظوری کے لئے پیش کیا تو اپوزیشن نے احتجاج شروع کر دیا ۔ کامران مرتضی نے کہا کہ بل نہ ایجنڈا میں ہے اور نہ ہی اسے ضمنی ایجنڈا کے طور پر لایا گیا ۔بل میں کہاگیاہے کہ نیب عدالت یا ہائی کورٹ کے پاس ضمانت دینے یا مجرم کو رہا کرنے کا اختیار ہو گا۔ نیب عدالت اور ہائی کورٹ ، کوڈ اف کرمنل پروسیجر کی سیکشن 439، 496، 497، اور 498 کے مجرم کی ضمانت کر سکتی یا اسے بری کر سکتی ہے ۔ سینٹر علی ظفر نے کہا کہ یہ قانون آگے جاکر آپ کو کاٹے گا۔یہ قانون سازی صرف ایک شخص عمران خان کے لئے کی جا رہی ہے۔
ابوظبی ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کی سرکاری شپ بلڈنگ کمپنی اور اٹلی کی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان 1 ارب...
کراچی پرنس رحیم آغا خان کی اسلام آباد آمد، صدر مملکت کی جانب سے اعزاز میں عشائیہ۔ وزیرِاعظم شہباز شریف،...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، گلگت بلتستان میں تعینات گریڈ 20 پولیس افسر نوید احمد نثار...
اسلام آ باد فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث قومی نوعیت کے 16 منصوبے تاخیر کا شکار ہوگئے ۔این ایچ اے نے فنڈنگ نہ...
پشاور40 ارب روپے کے کوہستان میگا سکینڈل کے مرکزی ملزم سی اینڈ ڈبلیو کے ہیڈ کلرک قیصر اقبال نے ایک ارب 23 کروڑ 50...
کراچی حج وارننگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔ حج کے دوران حملے سے ممکنہ بڑے...
کراچی صدر ٹرمپ اور ان کے بیٹوں کوموجودہ ٹیکس آڈٹس سے ہمیشہ کے لیے استثنیٰ مل گیا۔ امریکی محکمہ انصاف نے آئی...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے جس نے حکومت کا...