کراچی (رفیق مانگٹ) امریکہ اور اسرائیل کی ایران میں فوجی مہم میں مصنوعی ذہانت کا کلیدی کردار، پہلے 24 گھنٹوں میں ایک ہزار اہداف پر حملوں میں اے آئی نظام کی مدد، امریکی فوج نے جنگ میں جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کی۔ امریکی اخبار کے مطابق پالنٹیر ٹیکنالوجیز کے میون اسمارٹ سسٹم نے خفیہ ڈیٹا سے اہداف کی نشاندہی کی، اے آئی ٹول کلاڈ کو گزشتہ ہفتے پینٹاگون نے باضابطہ ممنوع قرار دیا۔ جنگی استعمال کی شرائط پر کمپنی اور امریکی حکومت کے درمیان سخت مذاکرات، میون اور کلاڈ کا مشترکہ نظام امریکی فوج میں روزمرہ استعمال ہونے لگا۔ اے آئی ٹیکنالوجی کی عسکری فیصلوں میں مرکزی حیثیت، ایران پر حملے سے پہلے اے آئی نے سیکڑوں اہداف تجویز کیے، ہفتوں کی جنگی منصوبہ بندی کو لمحوں میں بدل دیا۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جاری فوجی کارروائی میں جدید مصنوعی ذہانت کا اہم کردار سامنے آیا ہے۔ امریکی فوج نے پہلے 24 گھنٹوں میں تقریباً ایک ہزار اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ایک جدید اے آئی نظام استعمال کیا جس میں اینتھروپک کی تیار کردہ اے آئی ٹیکنالوجی کلاڈ شامل ہے۔ یہ نظام سیٹلائٹ اور خفیہ معلومات سے ڈیٹا لے کر اہداف کی نشاندہی، ترجیح اور فوری کارروائی میں مدد فراہم کرتا ہے، جس سے جنگی منصوبہ بندی کی رفتار غیر معمولی حد تک تیز ہو گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکی فوج نے ایران پر حملے کے دوران اپنی تاریخ کی سب سے جدید مصنوعی ذہانت استعمال کی۔
لاہور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے معرکہ حق کا سال مکمل ہونے پر اظہارِ تشکرکرتے ہوئے معرکہ حق کے ہیروز کو...
پشاورخیبر پختونخوا محکمہ خوراک کے گندم ذخیرہ نظام میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جہاں سرکاری...
اسلام آباد بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھر میں...
کراچی ایران جنگ پر اختلافات ،نیتن یاہو اور ٹرمپ اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئیں، اسرائیلی میڈیا کی...
کراچی ایران کا ’’مچھر بیڑا‘‘ طاقتور امریکی بحریہ کا مقابلہ کرنے لگا۔ اس بحری حکمتِ عملی میں چھوٹی اور تیز...
کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے 9 ملین درہم کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ایک اشتہاری کمپنی کے ڈائریکٹر...
نئی دہلی بھارت میں اعلیٰ فوجی تقرریاں، نئے دفاعی اور بحری سربراہ مقررکردئیے گئے ۔بھارتی حکومت نے لیفٹیننٹ...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف نے 9مئی کے واقعات کو ملک کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے سپریم...