وزیراعظم کے انڈونیشیا اور ملائیشیا کے رہنمائوں سے رابطے، عالمی صورتحال پر گفتگو

06 مارچ ، 2026

اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے کی صورتحال پر ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم اور انڈونیشیاکے صدر پرابوو سوبیانتو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، اس دوران مشرق وسطیٰ میں بڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار اور فریقین پر زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دینے کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا،ادھر وزیراعظم کی زیر صدارت ایران سے پاکستانیوں کے انخلاء اور خلیجی ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس کو ایران سے پاکستانیوں کے انخلاء کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔