کراچی (افضل ندیم ڈوگر) مشرق وسطی کی فضائی حدود مسلسل بند، اماراتی ایئرپورٹس پر ہلچل شروع، یو اے ای سے 30ہزار افراد کے انخلاء کیلئے دبئی ابوظہبی شارجہ سے 400 پروازیں چلا دی گئیں ، فلائٹ شیڈول جنگ کے 6 دن میں پاکستان کی 1000 مشرق وسطی کی 23900 پروازیں منسوخ۔ تفصیلات کے مطابق ایران امریکہ اور اسرائیل کے مابین جاری جنگ کے باعث 8 ملکوں فضائی حدود مسلسل بند اور فلائٹ شیڈول شدید متاثر ہے۔ 6 دن میں پاکستان سے 1 ہزار جبکہ مشرق وسطی کی مجموعی طور پر 23900 پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ سے 33 لاہور سے 22 ملتان 30 پشاور 14 سیالکوٹ 10 ملتان 10 فیصل اباد چار کوئیٹہ دو پروازیں منسوخ کی گئیں جبکہ 12 پروازیں اپریٹ کی گئیں۔ امارات میں 30 ہزار سے زائد مسافروں کے فوری انخلاء کا ٹارگٹ پورا کرتے ہوئے ایئرپورٹس پر ہلچل دیکھی جارہی ہے۔ دبئی ابوظہبی شارجہ راس الخیمہ ایئرپورٹس سے جمعرات کو لگ بھگ 400 پروازیں آپریٹ کی گئی جن میں درجن بھر پروازیں پاکستان کیلئے بھی تھیں۔ دبئی ایئرپورٹ سے کی 1250 پروازوں میں سے 712 منسوخ کی گئیں۔
لاہور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے معرکہ حق کا سال مکمل ہونے پر اظہارِ تشکرکرتے ہوئے معرکہ حق کے ہیروز کو...
پشاورخیبر پختونخوا محکمہ خوراک کے گندم ذخیرہ نظام میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جہاں سرکاری...
اسلام آباد بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھر میں...
کراچی ایران جنگ پر اختلافات ،نیتن یاہو اور ٹرمپ اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئیں، اسرائیلی میڈیا کی...
کراچی ایران کا ’’مچھر بیڑا‘‘ طاقتور امریکی بحریہ کا مقابلہ کرنے لگا۔ اس بحری حکمتِ عملی میں چھوٹی اور تیز...
کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے 9 ملین درہم کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ایک اشتہاری کمپنی کے ڈائریکٹر...
نئی دہلی بھارت میں اعلیٰ فوجی تقرریاں، نئے دفاعی اور بحری سربراہ مقررکردئیے گئے ۔بھارتی حکومت نے لیفٹیننٹ...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف نے 9مئی کے واقعات کو ملک کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے سپریم...