3ملکوں کے 3طیارے تاحال پاکستانی ایئرپورٹس پر کھڑے ہیں

06 مارچ ، 2026

کراچی( افضل ندیم ڈوگر) ایران امریکہ اور اسرائیل کے مابین جنگ جاری ہے ایسے میں 28 فروری سے سے 3ملکوں کے 3طیارے تاحال بپاکستانی ایئرپورٹس پر کھڑے ہیں۔ قطر ایئرویز کی پرواز نے منیلا سے دوحہ جاتے ہوئے فضائی حدود بند ہوجانے پر کراچی میں لینڈنگ کی تھی۔ پرواز کے مسافر متبادل پروازوں سے روانہ ہو چکے مگر طیارہ کراچی میں موجود ہے۔ مشہد سے لاہور پہنچی پرواز بھی واپس ایران روانہ نہ ہوسکی۔ 28 فروری کو بحرین سے اسلام آباد کیلئے گلف ایئر کا طیارہ اسلام آباد سے واپس روانہ نہ ہوسکا ۔ 28 فروری کو متبادل لینڈنگ کرنے والی 21 پروازوں کے 18 طیارے مختلف اوقات میں اپنے ممالک روانہ ہو چکے ہیں۔