کراچی (ٹی وی رپورٹ) وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ہمارے پاس متبادل ایندھن موجود ہے، گیس کے برعکس تیل کا ذخیرہ کر لیا، مارچ تک سسٹم میں کوئی مسئلہ نہیں، مہنگی توانائی لینے سے بہتر ہے ہم لوڈ مینجمنٹ کرلیں۔ وہ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان شاہزیب خانزادہ سے گفتگو کررہے تھے۔تفصیلات کے مطابق پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے پٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ نظر آرہا ہے کہ یہ جنگ دنوں کی نہیں ہفتوں کی بات ہے۔ یہ صورتحال بنتی ہوئی نظر آرہی تھی تو جو تیاری ہم کرسکتے تھے ہم نے کی خطے میں غیر معمولی صورتحال ہے جس کی لپیٹ میں کئی ممالک آگئے ہیں۔ قطر ایل این جی نے ہمیں بتادیا ہے کہ مزید کارگو ابھی نہیں دے رہے۔ شاید گیس کے برابر نہ ہو مگر ہمارے پاس متبادل ایندھن موجود ہے۔
لاہور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے معرکہ حق کا سال مکمل ہونے پر اظہارِ تشکرکرتے ہوئے معرکہ حق کے ہیروز کو...
پشاورخیبر پختونخوا محکمہ خوراک کے گندم ذخیرہ نظام میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جہاں سرکاری...
اسلام آباد بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھر میں...
کراچی ایران جنگ پر اختلافات ،نیتن یاہو اور ٹرمپ اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئیں، اسرائیلی میڈیا کی...
کراچی ایران کا ’’مچھر بیڑا‘‘ طاقتور امریکی بحریہ کا مقابلہ کرنے لگا۔ اس بحری حکمتِ عملی میں چھوٹی اور تیز...
کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے 9 ملین درہم کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ایک اشتہاری کمپنی کے ڈائریکٹر...
نئی دہلی بھارت میں اعلیٰ فوجی تقرریاں، نئے دفاعی اور بحری سربراہ مقررکردئیے گئے ۔بھارتی حکومت نے لیفٹیننٹ...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف نے 9مئی کے واقعات کو ملک کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے سپریم...