اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں اعلٰی سطح کے تقرر و تبادلے ، حامد یعقوب شیخ سیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات، محمد اسلم غوری کو سیکریٹری وزارتِ صحت کا اضافی چارج 3 ماہ کیلئے تفویض ،نوٹیفیکیشن جاری ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکریٹری وزارت صحت حامد یعقوب شیخ کو تبدیل کرکےسیکریٹری پیٹرولیم ڈویژن تعینات کیاگیا ۔ گریڈ 22 کے افسر حامد یعقوب شیخ کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے۔ سپیشل سیکریٹری وزارتِ صحت اورسیکر ٹیریٹ گروپ کے گریڈ22 کے افسرمحمد اسلم غوری کو سیکریٹری وزارتِ صحت کا اضافی چارج 3 ماہ کیلئے تفویض کیا گیا ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےان تقرر و تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔
لاہور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے معرکہ حق کا سال مکمل ہونے پر اظہارِ تشکرکرتے ہوئے معرکہ حق کے ہیروز کو...
پشاورخیبر پختونخوا محکمہ خوراک کے گندم ذخیرہ نظام میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جہاں سرکاری...
اسلام آباد بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھر میں...
کراچی ایران جنگ پر اختلافات ،نیتن یاہو اور ٹرمپ اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئیں، اسرائیلی میڈیا کی...
کراچی ایران کا ’’مچھر بیڑا‘‘ طاقتور امریکی بحریہ کا مقابلہ کرنے لگا۔ اس بحری حکمتِ عملی میں چھوٹی اور تیز...
کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے 9 ملین درہم کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ایک اشتہاری کمپنی کے ڈائریکٹر...
نئی دہلی بھارت میں اعلیٰ فوجی تقرریاں، نئے دفاعی اور بحری سربراہ مقررکردئیے گئے ۔بھارتی حکومت نے لیفٹیننٹ...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف نے 9مئی کے واقعات کو ملک کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے سپریم...