اسلام آباد (تنویر ہاشمی) ایف بی آر نے سمگلنگ کی روک تھام اور تجارت میں سہولت کے لیے ڈیجیٹل نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم کا آغاز کر دیا ،ای۔بلٹی میکنزم کے ڈیزائن کا پہلا مرحلے بھی شروع کر دیاگیا ،نیشنل کارگو ٹریکنگ سسٹم اور ای۔بلٹی میکنزم کے لیے سٹریٹجک فزیبلٹی اسیسمنٹ اور سلوشن ڈیزائن کے معاہدے پر باضابطہ دستخط کرد یئے گئے ۔ معاہدے کے تحت جامع تجزیاتی اور تکنیکی ڈیزائن مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ یہ اقدام ہماری ڈیجیٹل اور شفاف معیشت کے وسیع تر وژن کا بنیادی ستون ہے۔ ہم سی ٹی ایس کو وی بوک ،سیلز ٹیکس ریئل ٹائم انوائس ویریفکیشن اور اینٹی سمگلنگ پورٹل کی موجودہ نظاموں کے ساتھ مربوط کرکے ان خامیوں کو ختم کر رہے ہیں جو جعلی سیلز ٹیکس انوائسز اور اشیاء کے بارے میں غلط بیانی کو ممکن بناتی ہیں۔
لاہور وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے معرکہ حق کا سال مکمل ہونے پر اظہارِ تشکرکرتے ہوئے معرکہ حق کے ہیروز کو...
پشاورخیبر پختونخوا محکمہ خوراک کے گندم ذخیرہ نظام میں سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جہاں سرکاری...
اسلام آباد بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق میں تاریخی فتح پرآج ملک بھر میں...
کراچی ایران جنگ پر اختلافات ،نیتن یاہو اور ٹرمپ اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئیں، اسرائیلی میڈیا کی...
کراچی ایران کا ’’مچھر بیڑا‘‘ طاقتور امریکی بحریہ کا مقابلہ کرنے لگا۔ اس بحری حکمتِ عملی میں چھوٹی اور تیز...
کراچیایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے ذریعے 9 ملین درہم کی غیر قانونی ترسیل میں ملوث ایک اشتہاری کمپنی کے ڈائریکٹر...
نئی دہلی بھارت میں اعلیٰ فوجی تقرریاں، نئے دفاعی اور بحری سربراہ مقررکردئیے گئے ۔بھارتی حکومت نے لیفٹیننٹ...
اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف نے 9مئی کے واقعات کو ملک کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیتے ہوئے سپریم...