آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی انشورنس لاگت 12گنا بڑھ گئی

06 مارچ ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں کی انشورنس لاگت 12 گنا بڑھ گئی، فنانشل ٹائمز کے مطابق جنگ سے پہلے انشورنس پریمیم جہاز کی قیمت کا تقریباً 0.25 فیصد تھا، اب پریمیم بڑھ کر تقریباً 3فیصد تک پہنچ گیا۔ جہاز مالکان کو انشورنس لاکھوں ڈالر قیمتیں بتائی جا رہی ہیں، ٹرمپ کا خلیج سے گزرنیوالی تجارت کیلئے انشورنس و ضمانت کا اعلان، جنگ سے پہلے انشورنس پریمیم جہاز کی قیمت کا تقریباً 0.25 فیصد تھا، اب پریمیم بڑھ کر تقریباً 3 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔