اسلام آباد ہائیکورٹ، عمران کو شفاء منتقل کرنے کی درخواست پر الیکشن کمشنر کو نوٹس

06 مارچ ، 2026

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو علاج کیلئے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہن عظمیٰ خان نے بھی عمران خان کو علاج کیلئے شفا ہسپتال منتقل کر کے ان تک رسائی دینے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔