کراچی (نیوز ڈیسک) چین ایک بار پھر دنیا کا سب سے بڑا ارب پتی ملک بن گیا، 4,020 عالمی ارب پتیوں میں سے 1,110کا تعلق چین سے، 287 نئے ارب پتی شامل کیے، AI دولت کا اہم ذریعہ، ہرون عالمی امیر فہرست میں نمایاں اضافہ، ارب پتیوں کی تعداد ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی، مسک بدستور نمبر1 ۔ ہرون گروپ کی تازہ عالمی امیر فہرست کے مطابق چین ایک بار پھر دنیا میں سب سے زیادہ ارب پتی افراد رکھنے والا ملک بن گیا ہے، جہاں مجموعی طور پر 4,020 عالمی ارب پتیوں میں سے 1,110 کا تعلق چین سے ہے۔ رپورٹ کے مطابق حصص بازار میں تیزی اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں ترقی نے دولت میں نمایاں اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں چین نے گزشتہ برس کے مقابلے میں 287 نئے ارب پتی شامل کیے اور امریکا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ مصنوعی ذہانت کے شعبے سے منی میکس کے بانی یان جون جیے 3 ارب 60 کروڑ امریکی ڈالر اور ژیپو کے نام سے معروف بیجنگ ژیپو ہواژانگ ٹیکنالوجی کے لیو دہ بِنگ 1 ارب 20 کروڑ امریکی ڈالر کے ساتھ نئے چینی ارب پتیوں میں شامل ہوئے۔ ہرون گروپ کے چیئرمین روپرٹ ہوگے ورف کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت میں دولت کا ارتکاز بڑھ رہا ہے اور حصص بازاروں کی تیزی کے باعث ارب پتیوں کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
ابوظبی ابوظبی میں متحدہ عرب امارات کی سرکاری شپ بلڈنگ کمپنی اور اٹلی کی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان 1 ارب...
کراچی پرنس رحیم آغا خان کی اسلام آباد آمد، صدر مملکت کی جانب سے اعزاز میں عشائیہ۔ وزیرِاعظم شہباز شریف،...
اسلام آ باد وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے ، گلگت بلتستان میں تعینات گریڈ 20 پولیس افسر نوید احمد نثار...
اسلام آ باد فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث قومی نوعیت کے 16 منصوبے تاخیر کا شکار ہوگئے ۔این ایچ اے نے فنڈنگ نہ...
پشاور40 ارب روپے کے کوہستان میگا سکینڈل کے مرکزی ملزم سی اینڈ ڈبلیو کے ہیڈ کلرک قیصر اقبال نے ایک ارب 23 کروڑ 50...
کراچی حج وارننگ کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملہ کرنے کا فیصلہ مؤخر کردیا۔ حج کے دوران حملے سے ممکنہ بڑے...
کراچی صدر ٹرمپ اور ان کے بیٹوں کوموجودہ ٹیکس آڈٹس سے ہمیشہ کے لیے استثنیٰ مل گیا۔ امریکی محکمہ انصاف نے آئی...
اسلام آبادوزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم وفاقی حکومت کی اہم اتحادی جماعت ہے جس نے حکومت کا...