امریکا میں فروری کے دوران نوکریوں میں بڑی کمی، معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی

07 مارچ ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں فروری کے دوران نوکریوں میں بڑی کمی، معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی، ایک ماہ میں نوکریوں میں بانوے ہزار کمی ریکارڈ، بے روزگاری کی شرح بڑھ کر چار اعشاریہ چار فیصد ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں فروری کے مہینے کے دوران لیبر مارکیٹ کو بڑا دھچکا لگا اور نوکریوں کی تعداد میں بانوے ہزار کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ بے روزگاری کی شرح بڑھ کر چار اعشاریہ چار فیصد تک پہنچ گئی۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ماہرین کو توقع تھی کہ اس ماہ تقریباً پچاس ہزار نئی نوکریاں پیدا ہوں گی، مگر صحت کے شعبے میں ہڑتالوں سمیت مختلف صنعتوں میں ملازمتوں میں کمی کے باعث صورتحال اس کے برعکس رہی۔ کیلیفورنیا اور ہوائی میں ہزاروں طبی کارکنوں کی ہڑتال نے بھی روزگار کے اعداد و شمار کو متاثر کیا۔