اسلام آباد ( طاہر خلیل )آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی عرب کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ملاقات کی۔اس موقع پر دفاعی معاہدے تحت سعودی علاقوں پر ایران کے حملوں کو روکنے کیلئے مشترکہ اقدامات مشاورت کی گئی۔ فریقین نے اس امید اور خواہش کا اظہار کیا کہ برادر ملک ایران کسی بھی قسم کی غلط فہمی سے بچنے کیلئے سمجھداری اور دانش کا مظاہرہ کریگا اور موجودہ بحران کے پرامن حل کیلئے کوشاں دوست ممالک کے ساتھ بھرپور تعاون کریگا۔ ملاقات میں خطے کی سیکورٹی اور استحکام کیلئے حکمت اور احتیاط کے عملی اقدامات پر زور دیا گیا۔ علاوہ ازیں ایک بیان میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے مملکت پر ہونے والے حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کے بعد ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’امید کرتے ہیں ایرانی قیادت دانشمندی کا مظاہرہ اور غلط اندازوں اور غلط فہمی‘‘ سے گریز کریگی تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق اس ملاقات میں سعودی علاقوں پر ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں سے پیدا ہونے والی سنگین سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ دونوں رہنماؤں نے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے کے تحت ان حملوں کو روکنے کیلئے مشترکہ اقدامات اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ بلا اشتعال جارحیت نہ صرف علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈالتی ہے بلکہ استحکام کیلئے جاری کوششوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے، جس سے تنازعات کے پرامن حل کے راستے محدود ہو جاتے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات میںایرانی حملے روکنے کیلئے مشترکہ دفاعی معاہدے پر بات چیت کی گئی پاکستان اور سعودی عرب نے ایرانی حملوں کے درمیان دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون اور خطے کی سیکورٹی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ملاقات میں سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حامد الرویلی اور وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں ایران کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ حملوں اور انہیں روکنے کیلئے مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت ضروری اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی عرب اور پاکستان نے ستمبر میں ایک اسٹرٹیجک مشترکہ دفاعی معاہدہ بھی کیا تھا جسکے تحت ایک ملک پر حملہ دوسرے ملک پر حملے کے مترادف سمجھا جائیگا۔ اے ایف پی کے مطابق سعودی عرب کے وزیرِ دفاع خالد بن سلمان نے ہفتہ کے روز ایران کو خبردار کیا ہے کہ انہوں نے ایرانی حملے روکنے کیلئے ضروری اقدامات پر پاکستانی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے تبادلہ خیال کیا ہے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے مزید لکھا کہ امید ہے ایرانی قیادت دانشمندی کا مظاہرہ کریگی اور کسی غلط انداز سے بچے گی۔ ایسے اقدامات ( میزائل حملے ) خطے میں امن واستحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ سعودی وزارتِ دفاع کے مطابق متعدد میزائل داغے گئے جنہیں فضاء میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ یہ میزائل ایک ایسے فضائی اڈے کو نشانہ بنا رہے تھے جہاں امریکی فوجی اہلکار بھی موجود ہیں۔ اسکے علاوہ ایک بڑے تیل کے میدان پر ڈرون حملوں کی کوشش بھی ناکام بنا دی گئی۔ یہ حملے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب خلیجی خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ انہوں نے عاصم منیر سے ملاقات کی جس میں ایران کے حملوں اور انہیں روکنے کیلئے ضروری اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ’’ہم نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اقدامات خطے کے امن اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں اور امید ظاہر کی کہ ایرانی قیادت دانشمندی کا مظاہرہ کریگی اور کسی غلط اندازے سے بچے گی۔‘‘اس سے قبل سعودی وزارتِ دفاع نے بتایا تھا کہ پرنس سلطان ایئر بیس کی جانب داغا گیا ایک بیلسٹک میزائل فضاء میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ بعد ازاں سرکاری خبر رساں ادارے سعودی پریس ایجنسی نے ایک اور میزائل حملے کی اطلاع دی جسے بھی ناکام بنا دیا گیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سرحد کے قریب واقع شیبہ آئل فیلڈ کو نشانہ بنانے والے کم از کم 17 ڈرون بھی مار گرائے گئے۔وزارتِ دفاع کے مطابق ایک الگ واقعے میں ریاض کے مشرق میں دو ڈرونز کو بھی تباہ کر دیا گیا۔
لاہورحال ہی میں کراچی سے منشیات کی اسمگلنگ کا وسیع نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار ہونے والی انمول عرف پنکی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی سے محروم رہنے والے 21افسران کی درخواستیں منظور کرتے...
اسلام آباد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومتِ پنجاب پر زور دیا ہے کہ وہ سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی...
لاہور پنجاب میں پراسیکیوٹرز کیلئے پہلی بار پرفارمنس ریویو سسٹم قائم۔نظام کا مقصد پراسیکیوٹرز کی کارکردگی کی...
اسلام آبادوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تقریب میں شرکت کیلئے چین...
اسلام آ باد پاکستان پرقرضوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ملک پر قرضے اور واجبات ریکارڈستانوے ہزار تین سو سات ارب...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی سطح پر سرگرمیاں تیز...
اسلام آباد حکومت نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ کیاہے...