اسلام آباد (اے پی پی) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نےمتحدہ عرب امارت کے نائب وزیراعظم عبداللہ بن زید النہیان، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ملائشیا کے خارجہ سری محمد حاجی حسن سے رابطہ کرکے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا رہنمائوں نے تبدیلی صورتحال میں مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے امارات کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عبداللہ بن زید النہیان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنمائوں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔ نائب وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات سمیت خطے میں حالیہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور متحدہ عرب امارات اور اس کے عوام کے ساتھ پاکستان کی جانب سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ علاوہ ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر خطے کی بدلتی صورتحال پر تشویش کا اظہار اور علاقائی پیش رفت پر مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔ دونوں رہنماؤں نے موجودہ کشیدہ صورتحال پر تبادلہ بھی خیال کیا۔ نائب وزیرِاعظم سحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ داتو سری محمد حاجی حسن سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ دونوں رہنمائوں نے علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں امن و استحکام کی امید کا اظہار کیا۔ نائب وزیرِاعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دولتِ مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی بوچوی سے گزشتہ شب ٹیلی فون پر گفتگو کی۔ نائب وزیرِاعظم نے انہیں آگاہ کیا کہ جاری اور بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کی وجہ سے وہ دولت مشترکہ کے وزارتی ایکشن گروپ اور دولت مشترکہ کے وزرائے خارجہ امور کے لندن میں ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے اور انہوں نے لندن میں پاکستان کے ہائی کمشنر کو اپنی طرف سے پاکستان کی نمائندگی کرنے کا اختیار دیا ہے۔
کراچی پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے 23 جون 2026 تک پابندی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال پر اقدامات کی...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہورحکومت نے نجکاری کمیشن کے ذریعے بجلی کی تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ،...
کراچی ناروےمیں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھادیا،مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
اسلام آبادایف بی آر کے ماتحت تمام فیلڈدفاتر ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز ہفتہ اور...
کراچی چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کی بھارت کو مضبوط بنانے کی کوششیں، واشنگٹن اور نیو دہلی...