امریکا اور اسرائیل کے ایران اور لبنان پر فضائی حملے، اسرائیلی فوجی تنصیبات پر میزائلوں کی بارش

08 مارچ ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا اور اسرائیل کی جانب سےایران اور لبنان پر فضائی حملوں کا سلسلہ مسلسل آٹھویں روز بھی جاری رہا ، امریکی و اسرائیلی طیاروں نے ایران میں تہران ، اصفہان اور دیگر شہروں پر بمباری کرتے ہوئے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں متعدد افرادشہید ہوگئے ہیں،اسرائیلی فوجی تنصیبات پر ایران اور حزب اللہ کی جانب سے میزائلوں کی بارش ، لبنان کے مشرقی وادیِ بقاع میں لبنانی قصبے نبی شیت پر اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 41 افراد شہید ہو گئے،اقوامِ متحدہ میں ایرانی سفیر کے مطابق ملک میں ہونے والے حملوں میں اب تک کم از کم 1332 شہری شہید ہوچکے ہیں،لبنان کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں کم از کم 217 افراد شہید ہوئے ہیں۔ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے خلیج میں ایک تیل بردار جہاز کو نشانہ بنایا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کے مطابق یہ جہاز، جس کا تجارتی نام ’پرائما‘ ہے، آبنائے ہرمز سے گزرتے وقت بار بار دیے گئے انتباہات کو نظرانداز کر رہا تھاایرانی پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے اسرائیلی ڈرون مار گرایا ہے۔اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے ایران میں 300سے زائد اور لبنان میں 170سے زائد مقامات پر بمباری کی ہے۔ اسرائیلی فوج نے پاسداران انقلاب کے فضائی ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے ۔ ایران کی مجلسِ خبرگان آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک کے اگلے سپریم لیڈر کے انتخاب کے لئے اجلاس کرنے والی ہے۔فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اس باڈی کے رکن حسین مظفر نے کہا کہ "خدا کی مدد سے، یہ اجلاس اگلے 24 گھنٹوں کے اندر منعقد ہوگا۔"انہوں نے ایرانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس دوران کسی قسم کی قیاس آرائی نہ کریں اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔حزب اللہ نے لبنان کی سرحد کے قریب واقع شمالی اسرائیلی شہر کریات شمونہ کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقہ خالی کرنے کی وارننگ جاری کی ہے۔حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے میں ایک اسرائیلی فوجی اڈے پر راکٹوں کی بوچھاڑ کی ہے۔ایک بیان میں تنظیم نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے شمالی اسرائیل میں واقع عین زیتیم اڈے کو نشانہ بنایا۔حزب اللہ کے مطابق، یہ حملے بیروت کے جنوبی مضافات سمیت لبنان کے کئی شہروں اور قصبوں پر اسرائیلی فضائی حملوں کے جواب میں کئے جا رہے ہیں۔اسرائیل نے لبنان کو دھمکی دی ہےکہ وہ حزب اللہ کو غیرمسلح کرے ورنہ سنگین نتائج کے لیے تیار رہے۔اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہےکہ اسرائیل کا لبنان کےخلاف کوئی علاقائی دعویٰ نہیں ہے، لبنانی سرزمین سے اسرائیل پرحملوں کی صورتحال قابل قبول نہیں۔ایرانی پاسداران انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے ہفتے کے روز جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان میں ایک اسرائیلی Hermes 900 ڈرون کو کامیابی سے مار گرانے کا اعلان کیا ہے۔ایرانی میڈیا کے مطابق یہ ڈرون ایران کے ساحلی علاقے کے قریب پرواز کر رہا تھا جسے ایران کے فضائی دفاعی نظام نے نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔