5سال بعد لا ہورجدید اور پنجاب مزید خوبصورت نظر آئےگا‘مریم نواز

08 مارچ ، 2026

 لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ 70،80سال میں وہ کام نہیں ہوئے،جو پنجاب میں آج کیے جارہے ہیں۔ پانچ سال کے بعد لا ہو جدید اورپنجاب مزید خوبصورت نظر آئے گا۔پنجاب میں پہلی مرتبہ بارش کے پانی کی نکاسی اور گراؤنڈ واٹر ری چارجنگ کیلئے 358 انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کا پراجیکٹ شروع کیا جا رہا ہے-وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی ویڈیولنک اجلاس میں پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، صاف پانی اورمثالی گاؤں پراجیکٹ پرپیش رفت کا جائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ نے پراجیکٹس کا پکٹوریل وزٹ کیا-اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ358 انڈر گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کا میگا پراجیکٹ شروع کیا جا رہاہے-شہروں میں بارش کے پانی کے بروقت نکاس کیلئے 34بڑے انڈرگراؤنڈ سٹوریج واٹر ٹینک بنائے جائیں گے-سڑکوں پر کھڑے پانی کی جلد نکاسی کیلئے روڈ سائیڈ 324انڈر گراؤنڈواٹر ٹینک بنائے جائیں گے- انڈرگراؤنڈ واٹر ٹینک کے ساتھ زیر زمین پانی کی سطح میں بہتری کیلئے ری چارج ویل(Well) بھی بنائے جائیں گے-انڈر گراؤنڈسٹوریج ٹینک سے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے پانی کو صاف کر کے آبپاشی کے لئے بھی استعمال کیا جاسکے گا-پنجاب میں 328ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی بنائے جائیں گے-اجلاس میں مزید بتایا گیاکہ مختلف علاقوں میں 6100کلومیٹرسٹریٹ اورسیوریج بنایا جائے گا-مختلف شہروں میں نکاسی آب کی بہتری کیلئے 61ڈسپوزل سٹیشن کی بحالی اور56نئے ڈسپوزل سٹیشن بنائے جائیں گے-100سال تک کارآمد سیوریج پائپ لائن کی فیکٹر ی لاہور میں انسٹال، جلد پروڈیکشن شروع ہوگی-مختلف شہروں میں 14679مقامات پر سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی-مختلف شہروں میں 3498کلومیٹرطویل سیوریج لائنیں بچھائی جائیں گی- بریفنگ میں بتایا گیاکہ سرگودھا،ڈی جی خان،گجرات،اوکاڑہ،جھنگ،ملتان اورسیالکوٹ میں پی ڈی پی پراجیکٹ شروع کیاجارہاہے -جہلم،حافظ آباد، ساہیوال،فیصل آباد،گوجرانوالہ،شیخوپورہ،ننکانہ اورراولپنڈی میں بھی پراجیکٹ شروع کیے جارہے ہیں -مختلف علاقوں میں گلیوں اورراستوں پر 33ملین مربع فٹ ٹف ٹائل لگائی جائیں گی-پنجاب کے مختلف شہروں میں نکاسی آب اوردیگر امور کیلئے 526جدید ترین مشینیں اورٹریکٹر وغیرہ فراہم کیے جا ئیں گے- پنجاب رورل سینیٹیشن ایمپورمنٹ پروگرام کے تحت ڈرینج سسٹم بنائے جائیں گے-مثالی گاؤں پراجیکٹ کے تحت 485دیہات میں 59ارب روپے کی ترقیاتی پراجیکٹس مکمل ہوں گے جبکہ پنجاب کے 200دیہات میں مثالی گاؤں پراجیکٹ شروع ہیں -اجلاس میں بتایا گیاکہ گندے پانی کے تالاب/جوہڑکی صفائی اورویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگیں گے-ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے پانی آبپاشی کیلئے کھیتوں میں مہیا کیا جائے گا-اجلاس میں مختلف شہروں میں صاف پانی کی بوتلیں فراہم کرنے کے پراجیکٹ پر پیش رفت کا جائزہ لیاگیا-پوٹھوہار میں سمال ڈیمز کے ذریعے صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ پر رپورٹ پیش کی گئی-وزیراعلیٰ مریم نوازنے صاف پانی کی فراہمی کیلئے فلٹریشن پلانٹس کی فعالیت یقینی بنانے کی ہدایت کی-وزیراعلیٰ نے دیہات میں ترجیحاً پختہ گلیاں بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے مون سون سے پہلے نکاسی آب کے پراجیکٹ مکمل کرنے کا حکم دیا-وزیراعلیٰ نے گجرات اورسیالکوٹ میں ڈرینج پراجیکٹ کی جلد تکمیل کی ہدایت کی-پٹرولیم مصنوعات کی ذخیرہ اندوزی کرنے والوں اورناجائز منافع خوروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغازکردیا گیا ہے-وزیراعلی ٰمریم نواز کے حکم پر پنجاب انفورسیمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) متحرک ہوگئی ہے-ناجائزمنافع خوری کے لیے مصنوعی قلت پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا گیاہے،ملوث پمپس فوری سیل، لائسنس منسوخ ہوں گے- وزیراعلیٰ مریم نے پیرا کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ʼزیرو ٹالرینسʼ کی ہدایت کرتے ہوئے فیلڈ افسران کو پٹرول پمپس کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیاہے-کہا گیا کہ پٹرول مافیا کے گرد پنجاب حکومت نے فولادی شکنجہ تیارکرلیا ہے-پنجاب میں گلف ریجن کی جنگ کا بہانہ بنا کر عوام کی جیب پر ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جاے گی-پنجاب میں پٹرولیم مصنوعات کا وافر ذخیرہ موجود ہے، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں -پٹرولیم مصنوعات سے متعلق قیاس آرائیوں پر حکومت پنجاب نے سخت انتباہ کیا کہ مصنوعی قلت کا شوشہ چھوڑنے والوں کا انجام عبرت ناک ہوگا-