اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نےمعاشی ترقی، سادگی اور بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعظم نے یہ ہدایت گزشتہ روز اپنی زیر صدارت حالیہ عالمی تناظر میں ملکی معاشی صورتحال پر بلائے گئے جائزہ اجلاس کے دوران دی ۔اجلاس میں عالمی سطح پر حالیہ کشیدگی اور اسکے خطے پر پڑنے والے معاشی اثرات پر بریفنگ دی گئی ۔ وزیرِ ا عظم نے کشیدگی کی وجہ سے عالمی سطح پر موجودہ معاشی دباؤ کے پیش نظر سادگی و بچت پر مبنی لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی۔وزیر اعظم نےکمیٹی کو آ ئندہ 48 گھنٹوں میں اس حوالے سے قابل عمل تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ لائحہ عمل میں عوام پر نہ صرف بوجھ کم سے کم ہو و بلکہ عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی جائے۔ وزیرِ اعظم کو اس حوالے سے فعال کمیٹی نےبریفنگ دی۔ وزیر اعظم نے گزشتہ ہفتے سے ہی حالیہ کشیدگی کے عالمی سطح پر معاشی اثرات کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی تھی جو اس حوالے سے لائحہ عمل پر کام کر رہی تھی، جس کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کمی پیدا نہیں ہوئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیاگزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کمیٹی کی تجویز پر ہواجس میں عالمی سطح پر اضافے کا کم سے کم بوجھ صارفین پر منتقل کیا گیا۔وزیرِ اعظم نےکی کمیٹی کو مزید فعال طور پر کام کرنے اور جلد از جلد اپنی عوام کے لیے سہل اور قابل عمل سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعظم نے ہدایت دی کہ جو پٹرول پمپ یا کمپنی بھی مصنوعی قلت پیدا کرنے یا ذخیرہ اندوزی میں ملوث پائی گئی ہو، اسکو فورا بند کیا جائے اور اسکا لائسنس منسوخ کرکے قانونی کاروائی کی جائے۔ وزیراعظم نے وزیر خزانہ اور وزیر پیٹرولیم کو ہدایت کہ وہ چاروں صوبوں کا دورہ کریں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر پیٹرولیم مصنوعات کی بچت اور ان کی عوام کو بلاتعطل فراہمی کے حوالے سے لائحہ عمل و منصوبہ بندی تیار کریں۔
لاہورحال ہی میں کراچی سے منشیات کی اسمگلنگ کا وسیع نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار ہونے والی انمول عرف پنکی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی سے محروم رہنے والے 21افسران کی درخواستیں منظور کرتے...
اسلام آباد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومتِ پنجاب پر زور دیا ہے کہ وہ سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی...
لاہور پنجاب میں پراسیکیوٹرز کیلئے پہلی بار پرفارمنس ریویو سسٹم قائم۔نظام کا مقصد پراسیکیوٹرز کی کارکردگی کی...
اسلام آبادوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تقریب میں شرکت کیلئے چین...
اسلام آ باد پاکستان پرقرضوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ملک پر قرضے اور واجبات ریکارڈستانوے ہزار تین سو سات ارب...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی سطح پر سرگرمیاں تیز...
اسلام آباد حکومت نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ کیاہے...