راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمر ایوب، شبلی فراز، مراد سعید، ذلفی بخاری سمیت 47 ملزمان کو 10، 10 سال قید، اور دو کروڑ 35لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کی تمام جائیداد بھی ضبط کرنے کا حکم دیدیا، مفرور ہوکر سزا پانے والے ان ملزمان کے حوالے سے عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اگر ملزم فیصلے کی تاریخ سے 2 ماہ کے اندر ازخود عدالت میں پیش ہوکر اپنی عدم حاضری کی معقول وجہ پیش کردیں تو انہیں شفاف ٹرائل کا ایک موقع دیا جاسکتا ہے، پاکستان آرمی کے جنرل ہیڈ کوارٹر پر حملہ آور ہونے اور توڑ پھوڑ سمیت مختلف نوعیت کے دیگر سنگین الزامات کے تحت 9مئی 2023کو راولپنڈی کے تھانہ آر اے بازار میں عمران خان، شاہ محمود قریشی اور تحریک انصاف کی مرکزی قیادت سمیت 118افراد کیخلاف یہ مقدمہ درج ہوا تھا، اندراج مقدمہ کے بعد 47 ملزمان کو مسلسل مفرور رہنے پر عدالت نے باقاعدہ اشتہاری قرار دے دیا تھا جس پر پراسیکیوشن نے رواں سال 6 جنوری کو عدالت سے ان اشتہاری ملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے ایک درخواست دی جس پر عدالت نے مشترکہ انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی جس نے اپنی کارروائی کے بعد ان 47 ملزمان کو دیدہ دانستہ مفرور قرار دیدیا انکوائری رپورٹ کی روشنی میں عدالت نے آٹھ جنوری کو اخبار اشتہار جاری کروایا جس میں ملزمان کو سات یوم کے اندر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا موقع دیا گیا لیکن پھر بھی کوئی ملزم پیش نہ ہوا تو عدالت نے اشتہاری ملزمان کا سٹیٹ کونسل مقرر کرکے فرد جرم عائد کی اور پراسیکیوشن نے عدالت کے روبرو 19 گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے جس کے بعد سٹیٹ کونسل نے استغاثہ کے گواہان پر جرح کی اس طرح ان ملزمان کا ٹرائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے گزشتہ روز انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن 21 ایل کے تحت عمر ایوب، زرتاج گل، مراد سعید، شبلی فراز، حماد اظہر، کنول شوذب، شیخ راشد شفیق، شہباز گل، زلفی بخاری، اعجاز خان جازی، عاصم رحمان، ملک عابد حسین، زاہد عباس، فیصل مختار، شوکت علی بھٹی، مزمل مقصود بھٹی، عثمان سعید بسرا، خاور شہزاد، علی حسنین، ذولفقار، ملک وکیل، سکندر فیض، عاطف قریشی، عمر مرتضٰی، حسیب قریشی، محسن راجہ، راجہ مجید، اللہ محمد، سہیل، محمد عمر، محمد نعیم، ارشد حسین، محمد عاصم، عظیم اللہ خان، چودری آصف علی، رائے حسن نواز، رائے محمد مرتضٰی، چوہدری بلال اعجاز، محمد احمد چٹھہ، شکیل احمد خان، محمد جاوید، محمد اشرف خان، محمد عنصر اقبال، شاہیر سکندر، حمزہ لطیف، حیدر محمود اور اسماعیل کو دس دس برس قید اور پانچ پانچ لاکھ روپے جرمانہ اور تمام جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیدیا۔
لاہورحال ہی میں کراچی سے منشیات کی اسمگلنگ کا وسیع نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار ہونے والی انمول عرف پنکی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی سے محروم رہنے والے 21افسران کی درخواستیں منظور کرتے...
اسلام آباد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومتِ پنجاب پر زور دیا ہے کہ وہ سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی...
لاہور پنجاب میں پراسیکیوٹرز کیلئے پہلی بار پرفارمنس ریویو سسٹم قائم۔نظام کا مقصد پراسیکیوٹرز کی کارکردگی کی...
اسلام آبادوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تقریب میں شرکت کیلئے چین...
اسلام آ باد پاکستان پرقرضوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ملک پر قرضے اور واجبات ریکارڈستانوے ہزار تین سو سات ارب...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی سطح پر سرگرمیاں تیز...
اسلام آباد حکومت نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ کیاہے...