اسلام آباد(رانا غلام قادر ) افغان طالبان نے اپنی ناکامی چھپانے کے لیے ایک اور وکٹم کارڈ کھیلا۔ ہفتہ کی صبح تقریباً چار بجے طورخم پر افغانی حدود میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی جس سے تقریباً 150 سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔ مستند ذرائع کے مطابق یہ آگ طالبان نے خود لگائی تاکہ سرحد پار سے کسی حملے کا ڈرامہ رچا کر خود کو مظلوم ثابت کر کے وکٹم کارڈ کھیلا جا سکے۔مقامی تاجروں کی گواہی اس حوالے سے انتہائی اہم ہیں جنہوں نے آگ لگنے سے کچھ دیر قبل علاقے میں مسلح افغان اہلکاروں کی مشکوک نقل و حرکت دیکھی تھی۔یہ بات افغانستان بھی جانتا ہے کہ پاکستان پیٹھ پیچھے سے وار کرنے کا حامی نہیں یہ محض افغان طالبان کا ایک پروپیگنڈا ہے جس کا مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا ہے۔تقریباً 300 ملین افغانی کا یہ نقصان افغان عوام اور تاجروں کا ہے، جسے افغان عبوری حکومت نے اپنے سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھا دیا۔سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ وکٹم کارڈ کھیلنا طالبان کی پرانی حکمت عملی رہی ہے۔ جب بھی انہیں اندرونی دباؤ کا سامنا ہوتا ہے، وہ اس طرح کے پراپیگنڈا کر کے الزام پاکستان پر ڈال کر عوام کو مشتعل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔آگ کئی گھنٹوں تک لگی رہی لیکن اسے بجھانے کے لیے وہ تگ و دو نظر نہیں آئی جو اتنے بڑے تجارتی مرکز کو بچانے کے لیے ہونی چاہیے تھی۔ اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مقصد آگ بجھانا نہیں بلکہ اس سے پیدا ہونے والے دھوئیں میں اپنی ناکامیاں چھپانا اور پاکستان کے خلاف ایک نیا پراپیگنڈا تیار کرنا تھا۔
کراچی امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ چینی کمپنیاں ایران کو خفیہ اسلحہ فروخت کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں،...
نئی دہلی مودی کا مختصر دورہ امارات آج ہوگاجس میں توانائی معاہدوں پر بات چیت کا امکان ہے، دونوں ممالک کے...
اسلام آباد مالی سال 26-2025 میں حکومت سرمایہ کاری کے ہدف میں ناکام،جی ڈی پی شرح نمو 3.7 فیصد تک محدود؛ قومی بچتیں...
اسلام آباد ایف بی آر کے ان لینڈریونیو سروس کے گریڈ 20 کے افسر محمد یاسر پیرزادہ نے بطور چیف ، ایف بی آر...
کراچی ایران جنگ کے دوران چین کو امریکا پر برتری حاصل، بحران سے چین کو سفارتی، معاشی اور عسکری فائدہ ہوا، ٹرمپ...
اسلام آباد سپریم جوڈیشل کونسل پاکستان نے ادارہ جاتی احتساب اور شفافیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے اپنے بعض...
اسلام آبادایف بی آر کو یہ اختیار دیا جائے گا کہ وہ ایسے سرکاری ملازمین کی جانچ پڑتال اور تحقیقات کر سکے جن...
اسلام آ باد کس کس کو کیاتحائف ملے؟ توشہ خانہ کا مزید ریکارڈ سامنے آگیا۔کابینہ ڈویژن نےجنوری سےمارچ دو ہزار...