اسلام آباد (این این آئی) مٹی کے تیل کی قیمت میں تاریخی اضافہ، 130روپے 8پیسے فی لیٹر مہنگا،جیٹ فیول کی نرخ میں 154 روپے فی لٹر کا بڑا اضافہ کر دیا ہے، اضافہ کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 318.81روپے، لائٹ ڈیزل 67.82روپےمہنگا ہونے کے بعد نئی قیمت 235.1روپے فی لٹر مقررکر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پٹرول اور ڈیزل کے بعد مٹی کا تیل 130 روپے 8 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی، لائٹ ڈیزل 67 روپے 82 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا گیا،لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے ایک پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ،مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لٹر پٹرولیم لیوی عائد ہے،لائٹ ڈیزل پر 15 روپے 84 پیسے فی لٹر لیوی عائد ہے، حکومت نے گزشتہ رات پٹرول ڈیزل 55 روپے مہنگا کیا تھا۔ پاکستان نے کمرشل پروازوں کے طیاروں کے لیے استعمال ہونے والے جی پی ون فیول کی قیمت بھی بڑھا دی۔حکومت نے طیاروں کے استعمال کے لیے جیٹ فیول کی قیمت میں 154 روپے فی لٹر کا بڑا اضافہ کر دیا ہے، جس سے جیٹ فیول کی قیمت 188.93 روپے سے بڑھ کر 342.37 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔جیٹ فیول کی قیمت میں 82 فی صد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جس سے ایئرلائنز کے کرایوں میں 5 ہزار روپے تک فی ٹکٹ اضافے کا امکان ہے۔ ایوی ایشن ماہرین نے کہا کہ جیٹ فیول کی قیمت میں اضافے سے ایئرلائنز اخراجات پورے کرنے کیلئے لازمی کرائے بڑھائیں گی۔
کراچی پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے 23 جون 2026 تک پابندی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال پر اقدامات کی...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہورحکومت نے نجکاری کمیشن کے ذریعے بجلی کی تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ،...
کراچی ناروےمیں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھادیا،مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
اسلام آبادایف بی آر کے ماتحت تمام فیلڈدفاتر ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز ہفتہ اور...
کراچی چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کی بھارت کو مضبوط بنانے کی کوششیں، واشنگٹن اور نیو دہلی...