گوگل سربراہ سندر پچائی کیلئے 194 ارب روپے تک کا نیا معاوضہ پیکیج

08 مارچ ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) گوگل سربراہ سندر پچائی کے لیے 692 ملین ڈالر( 194 ارب روپے )تک کا نیا معاوضہ پیکیج، حصص کی قیمت اور خودکار گاڑیوں کے منصوبے کی ترقی سے منسلک اسٹاک آپشنز، منصب سنبھالنے کے بعد کمپنی کی مارکیٹ قدر میں سات گنا اضافہ ہوا۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق گوگل کی مالک کمپنی نے اپنے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی کو ایک نیا معاوضہ معاہدہ دیا ہے جس کی مجموعی مالیت تین برسوں میں زیادہ سے زیادہ تقریباً 692 ملین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔ یہ پیکیج بنیادی طور پر ایسے حصص اختیارات پر مشتمل ہے جو کمپنی کے حصص کی قیمت میں اضافے اور خودکار گاڑیوں کے منصوبے کی کارکردگی سے مشروط ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق جب سے پچائی نے 2015 میں کمپنی کی قیادت سنبھالی ہے، اس دوران کمپنی کی مجموعی مارکیٹ قدر تقریباً سات گنا بڑھ چکی ہے، جس کے بعد انہیں یہ بڑا ترغیبی معاوضہ دیا گیا ہے۔