واشنگٹن(نیوزڈیسک) ایک خفیہ امریکی انٹیلی جنس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی کے باوجود ایران کی موجودہ حکمران قیادت کے خاتمے کا امکان نہیں ہے۔واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جوناتھن ہڈسن نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی 18 انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مشترکہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر امریکی فوجی حملہ بھی ایران کے مضبوط فوجی اور مذہبی حکومتی ڈھانچے کو گرانے میں کامیاب نہیں ہو سکے گا۔انٹیلی جنس تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کے نظام میں قیادت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے واضح طریقہ کار موجود ہیں، جن میں نئے رہنما کے انتخاب کا عمل اسمبلی آف ایکسپرٹس کے ذریعے طے کیا جاتا ہے جبکہ نظام کو اسلامی انقلابی گارڈ کور کی حمایت بھی حاصل رہتی ہے۔یہ رپورٹ اس وقت سامنے آئی جب ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد اس کے سیاسی نظام میں تبدیلی کی توقع ظاہر کی تھی۔ تاہم انٹیلی جنس حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال ایران کے اندر ایسی کوئی بڑی بغاوت یا داخلی تقسیم نظر نہیں آ رہی جو حکومت کے فوری خاتمے کا سبب بن سکے۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...