نیویارک (نیوز ڈیسک) ٹرمپ کی ایران جنگ نے عالمی معیشت اور سرمایہ کاری کو ہلا ڈالا، عالمی منڈیوں میں تیز اتار چڑھاؤ، ایندھن قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے۔ روایتی محفوظ سرمایہ کاری بھی غیر یقینی کا شکار، سرمایہ کار نقد رقم کے ذخائر بڑھانے لگے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ کی ایران کے ساتھ جاری جنگ عالمی مالیاتی منڈیوں میں شدید اتار چڑھاؤ پیدا کر رہی ہے اور ماہرین کا کہنا ہے اس کے اثرات عام لوگوں کی مالی حالت اور سرمایہ کاری پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ توانائی کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے سے مہنگائی اور معاشی ترقی متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ سرمایہ کار اپنے اثاثوں کی تقسیم پر دوبارہ غور کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق روایتی محفوظ سرمایہ کاری جیسے امریکی سرکاری بانڈز اور سونا بھی اس بار مکمل تحفظ فراہم نہیں کر رہے، جس کے باعث بہت سے سرمایہ کار غیر یقینی صورتحال میں نقد رقم کے ذخائر بڑھانے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار رہی تو عالمی معیشت اور مالیاتی منڈیوں پر اس کے اثرات مزید گہرے ہو سکتے ہیں۔
اسلام آباد بجلی صارفین سے تقریباً 9 روپے فی یونٹ تک اضافی ٹیکس وصولی کا انکشاف ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی...
کراچی چیئرمین پاک چائنا انسٹیٹیوٹ مشاہد حسین سید کا کہنا ہے کہ ایران امریکا معاہدے کی طرف پیش رفت ہو سکتی ہے۔...
اسلام آباد ون کانسٹی ٹیوشن ایونیو کے مزید 20 اپارٹمنٹ سب لیز ہولڈرز کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت آج اسلام...
کراچی اسرائیل کی جانب سے گزشتہ برس ایران جنگ سے قبل بھی عراق میں ایک خفیہ فوجی اڈا قائم کیے جانے کا انکشاف ہوا...
اسلام آباد پاکستان کے گیس گردشی قرضہ پلان پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، منظوری کی رپورٹیں غلط...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےسرکلرڈیٹ کوکم کرنےکےاقدامات کےتحت کے الیکٹرک کےساتھ قانونی تنازع ختم اور تمام...
اسلام آباد پاکستان کی ثالثی کوششیں، ایران اور امریکہ کے درمیان نئی تجاویز کا تبادلہ نہیں ہوا۔ ایران نے...
کراچی وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ وہ امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کے دوسرے دور اور...