واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کے ایک ہفتہ بعد امریکا اور ٹرمپ کے لیے خطرات بڑھنے لگے۔ جنگ پھیل کر خطے بھر میں بڑے تنازع کی شکل اختیار کر گئی، آبنائے ہرمز میں کشیدگی سے عالمی معیشت کو خطرہ، امریکی ہلاکتیں اور معاشی دباؤ ٹرمپ کے لیے سیاسی چیلنج،آئندہ وسط مدتی انتخابات پر بھی اثرات پڑیں گے ۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی جنگ کو ایک ہفتہ گزرنے کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بڑھتے ہوئے فوجی، معاشی اور سیاسی خطرات کا سامنا ہے، کیونکہ تنازع تیزی سے خطے کی بڑی جنگ میں تبدیل ہو رہا ہے۔ اگرچہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہلاکت اور ایرانی فوجی تنصیبات پر شدید حملوں کو امریکا کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے، لیکن ایران کی جوابی کارروائیوں، حزب اللہ کی دوبارہ لڑائی میں شمولیت اور آبنائے ہرمز میں تیل کی ترسیل رکنے کے خدشات نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر جنگ طویل ہوئی، امریکی فوجی ہلاکتیں بڑھیں اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ جاری رہا تو اس کے اثرات نہ صرف عالمی معیشت بلکہ امریکا کی داخلی سیاست اور نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
لاہورحال ہی میں کراچی سے منشیات کی اسمگلنگ کا وسیع نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار ہونے والی انمول عرف پنکی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی سے محروم رہنے والے 21افسران کی درخواستیں منظور کرتے...
اسلام آباد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومتِ پنجاب پر زور دیا ہے کہ وہ سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی...
لاہور پنجاب میں پراسیکیوٹرز کیلئے پہلی بار پرفارمنس ریویو سسٹم قائم۔نظام کا مقصد پراسیکیوٹرز کی کارکردگی کی...
اسلام آبادوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تقریب میں شرکت کیلئے چین...
اسلام آ باد پاکستان پرقرضوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ملک پر قرضے اور واجبات ریکارڈستانوے ہزار تین سو سات ارب...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی سطح پر سرگرمیاں تیز...
اسلام آباد حکومت نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ کیاہے...