بیروت ( جنگ نیوز)لبنان میں زمینی کارروائی کیلئے اترنے والے اسرائیلی کمانڈوز پر حزب اللہ کا حملہ،گرفتاریوں کا امکان،حزب اللہ کے دستے گھات لگائے بیٹھے تھے، کمانڈوز کے پھنس جانے پر اسرائیل کی شدید بمباری، بکا وادی میں اسرائیل کےفضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 41 افراد شہید اور 40 زخمی ، تین لبنانی فوجی بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لبنان کے سرحدی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اتر کر زمینی آپریشن شروع کرنے والے اسرائیلی کمانڈوز پر حزب اللہ نے حملہ کر دیا جس کے بعد اطلاعات ہیں کہ بعض اسرائیلی کمانڈوز کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے مشرقی وادیِ بقاع کے علاقے النبی شیث میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایک انتہائی حساس آپریشن انجام دینے کی کوشش کی۔ شام کی سرحد کے قریب واقع یہ علاقہ حزب اللہ کا ایک اہم تزویراتی گڑھ اور اس کے کئی بانی رہنماؤں کی جائے پیدائش سمجھا جاتا ہے۔ لبنانی نیشنل نیوز ایجنسی (NNA) کے مطابق یہ آپریشن اس وقت شروع ہوا جب اسرائیلی ہیلی کاپٹروں نے رات کی تاریکی میں لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اور یحفوفہ اور خریبہ کے دیہاتوں کے درمیان سنگلاخ پہاڑی علاقے میں اپنے کمانڈوز اتارے۔ دریں اثنا کمانڈوز کے پھنس جانے پر اسرائیل کی شدید بمباری کی ۔ بکا وادی میں اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 41 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوئے ہیں، جن میں تین لبنانی فوجی بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی کمانڈو یونٹس نبی چٹ کے قبرستان میں داخل ہوئے، جس کے بعد فضائی حملے کیے گئے۔
لاہورحال ہی میں کراچی سے منشیات کی اسمگلنگ کا وسیع نیٹ ورک چلانے کے الزام میں گرفتار ہونے والی انمول عرف پنکی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے گریڈ 20 اور 21 میں ترقی سے محروم رہنے والے 21افسران کی درخواستیں منظور کرتے...
اسلام آباد آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومتِ پنجاب پر زور دیا ہے کہ وہ سینٹرل کاٹن ریسرچ انسٹی...
لاہور پنجاب میں پراسیکیوٹرز کیلئے پہلی بار پرفارمنس ریویو سسٹم قائم۔نظام کا مقصد پراسیکیوٹرز کی کارکردگی کی...
اسلام آبادوفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا کی تقریب میں شرکت کیلئے چین...
اسلام آ باد پاکستان پرقرضوں کےسارے ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ملک پر قرضے اور واجبات ریکارڈستانوے ہزار تین سو سات ارب...
اسلام آباد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے حکومتی سطح پر سرگرمیاں تیز...
اسلام آباد حکومت نے خطے کی صورتحال کے پیش نظر اہم ممالک میں تعینات پاکستانی سفیروں سے مشاورت کا فیصلہ کیاہے...