کراچی (افضل ندیم ڈوگر) مشرق وسطی میں جنگ کے باعث کئی ملکوں کی فضائی حدود مسلسل بند اور فلائٹ اپریشن متاثر ہے۔ 8 دن میں منسوخ پروازیں 31 ہزار سے تجاوز کرگئیں پاکستان سے بھی 1300 پروازیں منسوخ ہوئیں۔ ایران عراق قطر بحرین اور کویت کے ایئرپورٹ شدید متاثر ہیں، امارات، اسرائیل لبنان کی پروازیں بحالی کی جانب گامزن ہیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق ہفتے کو اٹھویں روز پاکستان سے مشرق وسطی کی 117 پروازیں منسوخ کی گئیں۔ اب تک منسوخ پروازیں 1344 ہوگئی ہیں۔ ہفتے کو کراچی لاہور اسلام اباد ملتان پشاور سیالکوٹ فیصل اباد سے مشرق وسطی کی 42 پروازیں اپریٹ کی گئیں۔ ملتان سے شارجہ کی پرواز جی 9559 روانہ ہوئی تو دبئی ایئرپورٹ پر دھماکے کے باعث پرواز کو واپس ملتان اتار لیا گیا تاہم صورتحال نارمل ہونے پر پرواز روانہ ہوئی ہفتے کو ایران کی 240 عراق 215 کویت 280 بحرین 175 پرواز منسوخ کی گئیں۔ دوحہ میں پھنسے مسافروں کو منزلوں تک پہنچانے کے لیے قطر ایئر ویز نے لندن پیرس میڈرڈ روم فرینکفرٹ بمبئی ڈھاکہ وغیرہ کی 10 پروازیں اپریٹ کیں۔ دبئی ایئرپورٹ کی 1250 پروازوں میں سے 350 اپریٹ جبکہ 900 نان آپریشنل رہیں۔ ابوظہبی کی 480 پروازوں میں سے 450 منسوخ ہوئیں۔ شارجہ کی 344 پروازوں میں سے 300 منسوخ کی گئی۔ راس الخیمہ کی سے پراگ اسلام اباد کوزی کوڈ اور پشاور کی متعدد پروازیں اپریٹ کی گئیں جبکہ 18 منسوخ ہوئیں۔ بیروت سے 80 پروازیں اپریٹ کی گئی اسرائیل کے تل ابیب ایئرپورٹ سے 250 پروازیں اپریٹ کی گئیں دمشق 35 حائفہ 20 اردن 35 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
کراچی پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کرتے ہوئے 23 جون 2026 تک پابندی...
اسلام آ باد وزیراعظم شہبازشریف 23 سے 25 مئی تک چین کا دورہ کریں گے۔ دورے کےدوران چین کے صدر شی جن پنگ اورچینی...
اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے یونیورسٹیوں میں منشیات کے استعمال پر اقدامات کی...
اسلام آباد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر...
لاہورحکومت نے نجکاری کمیشن کے ذریعے بجلی کی تین بڑی تقسیم کار کمپنیوں ، فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی ،...
کراچی ناروےمیں خاتون صحافی نے نریندر مودی کو بھرے مجمع میں آئینہ دکھادیا،مودی آزاد میڈیا کے سوالوں سے...
اسلام آبادایف بی آر کے ماتحت تمام فیلڈدفاتر ایل ٹی اوز، ایم ٹی اوز، سی ٹی اوز، اور آر ٹی اوز ہفتہ اور...
کراچی چین کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکا کی بھارت کو مضبوط بنانے کی کوششیں، واشنگٹن اور نیو دہلی...