انسپکٹر عمر حیات کے گھر پر فائرنگ زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل

09 مارچ ، 2026

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں رہائش پذیر تھانہ انڈسٹریل ایریا کے ڈی ایس پی انوسٹی گیشن انسپکٹر عمر حیات کے گھر پر فائرنگ ، زخمی حالت میں پمز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، پولیس ذاتی رنجش شاخسانہ قرار دے دہی ہے، حملہ اور کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں، انسپکٹر عمر حیات کا دو دن پہلے پھل فروش سےجھگڑا ہوا تھا ـ پھل فروش نے انسپکٹر عمر حیات کو فائر کرکے زخمی کر دیا، انسپیکٹر عمر حیات نے اپنے ابائی گھر علی پور میں تین دن پہلے پھل فروش کو لاؤڈ سپیکر کے استعمال سے منع کیا تھا جس پر تلخ کلامی ہوئی، ذاتی رنجش پر پھل فروش نے فائرنگ کر کے انسپیکٹر عمر حیات کو زخمی کر دیا۔