ایران کے نئے سپریم لیڈر سے متعلق افواہیں مسترد، وزیرِ خارجہ،صحت مند ہونیکا اعلان

15 مارچ ، 2026

کراچی (نیوز ڈیسک) ایران کے نئے سپریم لیڈر سے متعلق افواہیں مسترد، وزیرِ خارجہ کا صحت مند ہونیکا اعلان، امریکی وزیرِ دفاع نے زخمی اور چہرہ متاثر ہونے کا دعویٰ کیا تھا، عباس عراقچی نے تمام قیاس آرائیاں رد کر دیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ کسی قسم کا مسئلہ نہیں اور وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے ان خبروں کو مسترد کیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سپریم لیڈر زخمی یا شدید متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا تھا کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر ممکنہ طور پر زخمی اور ان کا چہرہ بگڑ چکا ہے۔ تاہم ایرانی وزیرِ خارجہ نے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قیادت معمول کے مطابق کام کر رہی ہے اور ملک کے اعلیٰ ترین عہدے پر فائز رہنما کی صحت یا حالت کے بارے میں پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔