نادرا کی طرز پر گمراہ کن ویب سائٹس کے ذریعے سائبر حملوں کا انکشاف

15 مارچ ، 2026

اسلام آ باد (رانا غلام قادر) نادرا کی طرز پر گمراہ کن ویب سائٹس کے ذریعے سائبر حملوں کا انکشاف ہوا ہے۔نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (National CERT)نے ایک ماہ میں 9 ویب سائٹس بلاک کر دیں۔یہ ویب سائٹس شہریوں کا ڈیٹا چرانے کے لئے کام کررہی رہی تھیں۔ نیشنل سائئبر ایمرجنسی ٹیم نے شہریوں کے لئے نئی ایڈوائزری جاری کردی۔ایدوائزری میں شہریوں کو تصدیق کئے بغیر ذاتی معلومات شئیرنہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مشکوک ای میل لنکس، ایس ایم ایس پر کلک نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ایڈوائزری میں بتایاگیا ہے کہ نادرا اور این سرٹ گمراہ کن سائبر سرگرمیوں کے خلاف سرگرم ہیں۔  نادرا کی طرز پر بنی ہوئی جعلی گمراہ کن ویب سائٹس سرگرم ہونے کا الرٹ جاری کردیاگیا ۔