میاں چنوں‘ڈپٹی کمشنر کا فاریسٹ پارک پل گھراٹ کا دورہ‘ تفریحی مقام بنانے کا آغاز

16 مارچ ، 2026

میاں چنوں (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ملیحہ رشید نے میاں چنوں میں واقع فاریسٹ پارک پل گھراٹ کو اپ گریڈ کر کے جدید اور خوبصورت تفریحی مقام بنانے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا،ڈپٹی کمشنر نے فاریسٹ پارک پل گھراٹ کا دورہ کیا اور پارک کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا، اس موقع پر محکمہ جنگلات کے افسران نے انہیں پارک کے حوالے سے بریفنگ دی،ڈپٹی کمشنر نے محکمہ جنگلات کو ہدایت کی کہ پارک کی اپ گریڈیشن، تزئین و آرائش اور شہری سہولتوںکی فراہمی کیلئے جامع منصوبہ جلد از جلد پیش کیا جائے تاکہ اس تفریحی مقام کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا جا سکےڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ فاریسٹ پارک پل گھراٹ کو جدید سہولتوں سے آراستہ کر کے میاں چنوں کے شہریوں کیلئے بہترین تفریحی گاہ میں تبدیل کیا جائیگا۔