ضلع خانیوال میں اگیتی کپاس کی کاشت کا ہدف 87ہزار ایکڑ ہے‘ڈی جی زراعت پنجاب

16 مارچ ، 2026

خانیوال (نمائندہ جنگ) ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب چوہدریعبدالحمید نے ضلع خانیوال کا دورہ کیا،دورے کے دوران انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت خانیوال کے دفتر میں ضلع بھر کے افسران کےاجلاس کی صدارت کی،انہوں نے گندم کی موجودہ صورتحال، ابپاشی،گندم کی برداشت اور بعد ازاں اس کی فروخت کے حوالے سے حکومتی منصوبوں سے آگاہ کیا، ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع خانیوال میں اگیتی کپاس کی کاشت کا ٹارگٹ 87 ہزار ایکڑ ہے،انہوں نے تمام فیلڈ سٹاف کو ہدایات جاری کی کہ اگیتی کپاس کی کاشت کا ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے کاشتکاروں کی ہر ممکن فنی معاونت کی جائے اور ان کے ساتھ رابطوں میں تیزی لائی جائے،بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل پنجاب نے تحصیل خانیوال میں اگیتی کپاس کا دورہ کیا اور کپاس کے اگاؤ کو تسلی بخش قرار دیا، اس موقع پر ان کے ساتھ ڈپٹی ڈائریکٹر خانیوال مہر محمد اقبال، اسسٹنٹ ڈائریکٹر خانیوال ڈاکٹر خالد محمود اور ڈائریکٹر زراعت ملتان چوہدری شہزاد صابر بھی موجود تھے۔