ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ڈویژن میں رمضان ریلیف اقدامات جاری ہیں اور حکام کے مطابق پرائس کنٹرول، رمضان دسترخوان اور نگہبان رمضان پروگرام کے تحت مستحقین کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے جبکہ گرانفروشی کیخلاف سخت کارروائیاں بھی عمل میں لائی جارہی ہیں، کمشنر عامر کریم خاں کا کہنا ہےکہ ملتان ڈویژن میں 183پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں جنہوں نے 19 فروری سے 14 مارچ تک مجموعی طور پر 2 لاکھ ایک ہزار 566 انسپکشنز کیں، اس دوران گراںفروشی پر 96 لاکھ 16 ہزار روپے جرمانے عائد کئے گئے جبکہ 9 مقدمات درج کئے گئے،انہوں نے مزید بتایا کہ گراںفروشی میں ملوث 99 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 45 دکانیں سربمہر کی گئیں،رمضان المبارک میں مستحق اور روزہ دار افراد کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ملتان ڈویژن میں 34 رمضان دسترخوان قائم کئے گئے ہیں جہاں اب تک 2 لاکھ 63ہزار 295 افراد افطار سے مستفید ہو چکے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ نگہبان رمضان پروگرام کے تحت ملتان ڈویژن میں 4 لاکھ 60 ہزار 383 نگہبان کارڈز تقسیم کئے گئے ہیں جبکہ ان کارڈز کے ذریعے مستحقین میں مجموعی طور پر 4ارب 60 کروڑ 38 لاکھ 30 ہزار روپے کی رقم فراہم کی جاچکی ہے۔
شجاع آباد فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز شجاع آباد کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ...
ملتان محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں مٹی و ماحولیاتی علوم کے شعبے، کے زیرِ اہتمام "عالمی یومِ ماحولیات 2026"...
ملتان خزانہ دار کی عدم تعیناتی سے جامعہ زکریا انتظامی و مالی مسائل سے دوچار، بجٹ کی تیاری بھی متاثر‘ سابق...
وہاڑی نواحی علاقے 34 ڈبلیو بی میں ایک کلومیٹر طویل کارپٹ روڈ کا باضابطہ افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد...
ملتان پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 30مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے بلال شفیق سے ڈاکو اسلحہ...
ملتان جامع مسجد الفرقان زکریا ٹائون کے خطیب قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ خلیفہ ثالث، جامع القرآن،...
چوک سرورشہید پولیس تھانہ صدر کی کارروائی، 14سالہ لڑکے کے اغوا اور زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار، تفصیل کے مطابق...
دھنوٹدھنوٹ میں ریت مافیا کی من مانیاں عروج پر،ریت کی ٹرالی کا ریٹ 8ہزار‘ انتظامیہ خاموش، تعمیراتی کام...