وہاڑی(نمائندہ جنگ) مسلم لیگ ن مینارٹی ونگ ضلع وہاڑی کے زیر اہتمام سینٹ پیٹرز کیتھولک چرچ کے ہال میں مینارٹی ونگ یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسیحی نوجوانوں اور خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی، کانفرنس کے مہمانانخصوصی فادر عامر شہزاد، ڈی ایس پی صدر سرکل محمد رضوان خان، ایم پی اے وہاڑی میاں ثاقب خورشید کی نمائندگی کرتے ہوئے میاں نیرب خورشید، مسیحی رہنما ماسٹر ریاض مسیح، ماسٹر مستنصر خاور، پادری ریاض اور سرفراز راجہ تھے، کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی صدر سرکل محمد رضوان خان نے کہا کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر مسیحی برادری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ان کے تحفظ اور حقوق کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے،میاں نیرب خورشید نے اپنے خطاب میں کہا کہ مسیحی برادری ہمارے بھائی ہیں اور ہم سب ایک ہی جھنڈے کے نیچے متحد ہیں،تقریب کے اختتام پر کانفرنس کے انعقاد میں خصوصی کاوشوں پر مسیحی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری آشر غوری، بادل اے ڈی، قیصر پرویز، شہباز بھٹی، افتخار اسلم، دانش اقبال، ذیشان، روبن پیٹر، عظیم طارق، آشر ہاشم، نعمان عمانوئیل، آکاش سہوترا، آکاش سونو اور گلریز ناصر کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
شجاع آباد فیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز شجاع آباد کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں سوشل میڈیا سمیت مختلف پلیٹ...
ملتان محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی میں مٹی و ماحولیاتی علوم کے شعبے، کے زیرِ اہتمام "عالمی یومِ ماحولیات 2026"...
ملتان خزانہ دار کی عدم تعیناتی سے جامعہ زکریا انتظامی و مالی مسائل سے دوچار، بجٹ کی تیاری بھی متاثر‘ سابق...
وہاڑی نواحی علاقے 34 ڈبلیو بی میں ایک کلومیٹر طویل کارپٹ روڈ کا باضابطہ افتتاح ممبر صوبائی اسمبلی میاں محمد...
ملتان پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 30مقدمات درج کرلیے ۔ تھانہ نیوملتان کے علاقے بلال شفیق سے ڈاکو اسلحہ...
ملتان جامع مسجد الفرقان زکریا ٹائون کے خطیب قاری ہدایت اللہ رحمانی نے کہا ہے کہ خلیفہ ثالث، جامع القرآن،...
چوک سرورشہید پولیس تھانہ صدر کی کارروائی، 14سالہ لڑکے کے اغوا اور زیادتی کا مرتکب ملزم گرفتار، تفصیل کے مطابق...
دھنوٹدھنوٹ میں ریت مافیا کی من مانیاں عروج پر،ریت کی ٹرالی کا ریٹ 8ہزار‘ انتظامیہ خاموش، تعمیراتی کام...