میلسی‘ 5سالہ بچے سے زیادتی، مقدمہ درج

16 مارچ ، 2026

میلسی (نامہ نگار ) پانچ سالہ بچے سے زیادتی، مقدمہ درج،تفصیل کے مطابق پانچ سالہ کم عمر بچے"ع" کو مقامی نوجوان بہلا پھسلا کر اس کے گھر سے اپنے گھر لے گیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، چیخ پکار پر لوگ جمع ہوئے تو ملزم فرار ہو گیا، میلسی سرکل پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔