وہاڑی‘3منشیات فروش گرفتار‘ 7کلو سے زائد چرس اور اڑھائی کلو افیون برآمد

16 مارچ ، 2026

وہاڑی (نامہ نگار) منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تین منشیات کے سوداگروں کو گرفتار کر لیا،پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے کارروائی کے دوران ملزمان طالب حسین کھرل سکنہ حویلی لکھا، عبدالحمید ڈوگر سکنہ احاطہ شاہ نواز اور محمد حیات غفاری سکنہ آفاق خان چوک کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 7200 گرام چرس اور 2400 گرام افیون برآمد کر لیجو مختلف علاقوں میں سپلائی کی جانی تھی،پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال ہنڈا سٹی کار کو بھی قبضہ میں لے لیا جس کے ذریعے منشیات سپلائی کی جا رہی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔