لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہاکہ ماحولیاتی بہتری کے مشن میں نوجوانوں کی شمولیت کا خیر مقدم کریں گے ۔ہر نوجوان کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے ماحولیاتی بہتری میں بھرپور کردار ادا کرسکتا ہے-وزیراعلی نے کہاکہ اللہ تعالی کے فضل و کرم اور دن رات محنت کے طفیل پنجاب بالخصوص لاہور میں ماحولیاتی آلودگی کا گراف نیچے آرہاہے۔ وزیراعلی مریم نے فیس بک میسج کے ذریعے نوجوانوں کو خوشخبری سنا دی -وزیراعلیٰ پنجاب کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کاآغاز کردیاگیاہے- کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت انٹرنیز کو ماہانہ 60ہزار روپے دئیے جائیں گے - کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرینز کو حکومت پنجاب کی طرف سے 3ماہ کے بعدانٹرن شپ سر ٹیفکیٹ بھی ملے گا - کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام میں طالبات کے لئے 50فیصد نشستیں مختص کی گئیں - کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام میں خود کار میرٹ پر متعلقہ ضلع کی نمائندگی کا موقع بھی ملے گا- کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے ذریعے یونیسکو سرٹیفکیشن کا اجراء ممکن ہوگا - کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے تحت جدید ترین لرننگ مینجمنٹ سسٹم سے آگاہی کا موقع ملے گا - کلائمیٹ لیڈر شپ انٹرنیز کو انوائر منٹ پروٹیکشن اتھارٹی کے آفیسر اور ماحولیاتی پالیسی یونٹ پر کام کرنے کاتجربہ بھی حاصل ہوسکے گا - کلائمیٹ لیڈر شپ ڈویلپمنٹ انٹرن شپ پروگرام کے لئے آن لائن اپلائی کرنے کی سہولت موجود ہے۔نوجوانepd.punjab.gov.pk/climateinternshipپر29مارچ تک اپلائی کر سکتے ہیں ۔وزیراعلی مریم نواز نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن پراپنے پیغام میں کہاہے کہ اسلامو فوبیا کی وجہ سے مسلمانوں کے ساتھ ناروا اور امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے، اسلامو فوبیا قابل مذمت ہے۔وزیراعلی نے کہاکہ اسلامو فوبیا ہی ہے کہ فلسطین اور کشمیر میں معصوم مسلمان ظلم و جبر کا شکار ہو رہے ہیں۔ اسلام پُر امن دین ہے اور مسلمان امن پر یقین رکھتے ہیں۔ اسلام ہی وہ دین ہے جس نے بنیادی انسانی حقوق کی ضمانت دی۔وزیراعلی نے کہاکہ اسلامو فوبیا کی روک تھام کے لئے اقدار کو مثبت انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔مسلم ممالک کو آپس کی نااتفاقی ختم کر کے اتحاد کی علامت بننا چاہیئے۔
ماسکوصدر ٹرمپ کے دورۂ بیجنگ کے بعد پیوٹن کا چین جانے کا اعلان، روسی صدر 19اور 20 مئی کو چین جاکرچینی صدر...
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے میجر جنرل مجدی ہلال کی قیادت...
اسلام آباد پاکستان نے انڈس واٹر ٹریٹی سے متعلق حالیہ ثالثی فیصلے کو بھارت کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد...
اسلام آ باد 212 ارب روپے مالیت کا جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر اسلام آ بادپراجیکٹ بیورو کریسی کےروا...
کراچیوزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی کی بھارت کے شہر احمد آباد میں ہونے والی میٹنگ میں...
تائی پے — تائیوان نے ہفتے کے روز خود کو ایک “خودمختار اور آزاد” ملک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عوامی...
اسلام آباد صدر آصف علی زرداری اوروزیر اعظم محمد شہباز شریف نےکامسئلہ فلسطین کے منصفانہ پائیدار حل...
کراچی ایران کے نئے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکا اور اسرائیل کو تاریخ کا ظالم ترین بادشاہ...