اسلام آباد( جنگ نیوز) پاکستان ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) سے 50 کروڑ ڈالرکے مساوی نیا قرض لےگا۔ وزارت خزانہ کے حکام کے مطابق مجوزہ قرض کا بنیادی مقصد سرکاری پنشن نظام میں اصلاحات کرناہے، وفاقی حکومت کا سالانہ پنشن بل 1055 ارب روپے تک پہنچ گیا، نئےقرض کا مقصد سرکاری پنشن اخراجات پر قابو پانا ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق منصوبےکا نام ٹرانسفارمنگ پبلک سیکٹر پنشن پروگرام رکھا گیا ہے، سرکاری اداروں کےلیےتربیت اورآگاہی پروگرام شروع کیاجائےگا۔اس کے علاوہ پنشن نظام میں گورننس اور نگرانی کا نظام مضبوط بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق نئی اصلاحات سے مستقبل کے مالی بوجھ میں کمی متوقع ہے، پنشن نظام کو زیادہ مستحکم اور شفاف بنایا جائے گا۔حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پنشن کےلیے نیا اور پائیدار نظام متعارف کرانےکی تیاری ہے، طے شدہ کنٹری بیوٹری پنشن اسکیم کی نگرانی بھی بہتربنائی جائےگی۔
اسلام آباد معرکہ حق میں کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر شہر شہر جشن کا سماں رہا۔ ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں...
کراچی اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمی ختم کیے بغیر جنگ ختم نہیں ہوسکتی،...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیر 11 مئی سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے 8 بینچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں جو پیر 11...
اسلام آباد پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے مرمت کے دوران انٹرنیٹ سروس میں عارضی خلل کا انتباہ جاری کیا...
لاہور معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر واہگہ بارڈر پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تاریخی موقع پر شہریوں کا...
کراچی حکومت نے کمرشل پروازوں کے ایئر کرافٹس میں استعمال آنے والا جیٹ فیول مہنگا کر دیا۔ جیٹ فیول کی قیمت میں...
اسلام آ باد پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں میںمعرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب کو آندھی اور بارش کی وجہ سے...